جلدپاکستان آؤں گا،ملک میں تیسری قوت کی ضرورت ہے ،پرویز مشرف

پاکستان آکرتیسری قوت کی قیادت کروں گا، اے پی ایم ایل سب سے پہلے پاکستان کی سیاست کریگی آج ملک قومیتوں میں بٹ گیا،ملک کی حقیقت تباہ ہوگئی ،شہریوں کوسب سے پہلے پاکستان سے محبت ہونی چاہئے،کراچی میں ویڈیولنک کے ذریعے جلسے سے خطاب

اتوار 6 اگست 2017 22:40

جلدپاکستان آؤں گا،ملک میں تیسری قوت کی ضرورت ہے ،پرویز مشرف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2017ء) سابق صدرپرویزمشرف نے کہاہے کہ جلدپاکستان آؤں گا،ملک میں تیسری قوت کی ضرورت ہے ،پاکستان آکرتیسری قوت کی قیادت کروں گا،آل پاکستان مسلم لیگ سب سے پہلے پاکستان کی سیاست کریگی،آج ملک قومیتوں میں بٹ گیا،ملک کی حقیقت تباہ ہوگئی ،شہریوں کوسب سے پہلے پاکستان سے محبت ہونی چاہئے۔

اتوارکے روزکراچی میں ویڈیولنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویزمشرف نے کہاہے کہ کراچی سے متعلق خبریں دیکھ کرافسوس ہوتاہے ،کراچی صرف مہاجروں کانہیں سب کاشہرہے ،کراچی میں سب سے زیادہ ترقی ہمارے دورمیں ہوئی ۔انہوںنے کہاکہ ہمیں صوبائیت سے نکلناہوگا،آل پاکستان سب سے پاکستان کی سیاست کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

ملک کونیاپاکستان بنانے کی ضرورت ہے ۔ہماری سیاست قومیت نہیں ملک سے وابستہ ہے ۔آج ملک قومیتوں میں بٹ گیا،پرویزمشرف نے کہاکہ قومیں آگے آگئی ہیں ،ملک پیچھے رہ گیا،قائداعظم نے بھی کہاتھاکہ صوبائیت کوترجیح دی توحماقت ہوگی ۔ہم صوبائیت کی سوچ نہ چھوڑی توملک میں ترقی نہیں ہوسکتی ۔سابق صدرنے کہاکہ شہریوں کوسب سے پہلے پاکستان سے محبت ہونی چاہئے ۔

پاکستان کی حالت اس وقت تشویشناک ہے ،ملک کی کی معیشت تباہ ہوگئی ہے ۔بھارت کے پاکستان سے متعلق عزائم واضح ہیں ۔ملک میں اس وقت تیسری قوت کی ضرورت ہے ،تیسری قوت پاکستانیت سے بنے گی ،ہم نے آج سے پاکستانیت کاآغازکردیاہے ، تیسری قوت ایک صوبے سے نہیں پورے ملک سے بنے گی ۔انہوںنے کہاکہ میرے لئے پاک سرزمین پارٹی اورایم کیوایم کے سارے دھڑے برابرہیں ۔آل پاکستان مسلم لیگ پورے ملک کی جماعت ہوگی ،صرف مہاجرنہیں پٹھان ،بنگالیوں اورسب کوساتھ لیکرچلناہے ۔انہوںنے کہاکہ جب تک میں خودحاضرنہیں ہوں گامجھے کامیابی نہیں ملے گی ،میں خودآگے آکرپارٹی کی قیادت کروں گا،مجھے کسی اتحادکی ضرورت نہیں ،اکیلے جدوجہد کروں گا،اس کیلئے جلدپاکستان آؤں گا۔