نازیبا الفاظ کے استعمال پر رانا ثنا اللہ کیخلاف ایک ارب کا ہرجانہ ‘ ایف آئی آر درج کرائوں گی‘ عائشہ احد ملک

(ن) لیگ کی قیادت نے رانا ثنا ء اللہ کو خواتین کی کردار کشی کیلئے رکھا ہوا ہے ،ثبوتوں کیساتھ پریس کانفرنس کروں گی‘گفتگو

اتوار 6 اگست 2017 23:40

نازیبا الفاظ کے استعمال پر رانا ثنا اللہ کیخلاف ایک ارب کا ہرجانہ ‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اگست2017ء) میاں حمزہ شہباز کی اہلیہ ہونے کی دعویدار عائشہ احد ملک نے کہا ہے کہ نازیبا الفاظ کے استعمال پر رانا ثنا اللہ کیخلاف ایک ارب روپے کا ہرجانہ اور ایف آئی آر درج کرائوں گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت نے رانا ثنا ء اللہ کو خواتین کی کردار کشی کیلئے رکھا ہوا ہے، اب ثبوتوں کے ساتھ پریس کانفرنس کروں گی۔ انہوںنے کہا کہ میں اس سے قبل بھی اپنے حق کے لئے پیپلزپارٹی ، ایم کیو ایم کے رہنمائوں کے ساتھ بیٹھ کر پریس کانفرنس کر چکی ہوں کیا میں نے ان جماعتوں میں شمولیت اختیار کر لی ۔انہوں نے کہا کہ بیٹی کے علاج کے لئے بیرون ملک تھی اب واپس آئی ہوں تو دوبارہ اپنے حق کے لئے ہر دروازہ کھٹکھٹائوں گی۔

متعلقہ عنوان :