بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور جاری ترقیاتی کاموں کو تسلسل سے جاری رکھنے کیلئے محکمہ ریکوری کو بھرپور جدوجہد کرنا ہوگی ،ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی

پیر 7 اگست 2017 18:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء) بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور جاری ترقیاتی کاموں کو تسلسل سے جاری رکھنے کیلئے محکمہ لوکل ٹیکسزاور محکمہ ایڈورٹائزمنٹ کو ریکوری کے مقررہ اہداف کے حصول کیلئے بھرپور جدوجہد کرنا ہوگی ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید نے کیماڑی زون میں ڈائریکٹر ٹیکسز اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ سے میٹنگ کے موقع پر کیا ایڈمنسٹریٹر نے ریکوری کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی میں ریکوری کے بہترین مواقع ہونے کے باوجود لوکل ٹیکسز اور ایڈورٹائزمنٹ کی کارکرگی انتہائی ناقص ہے جس کے باعث سہولیات کی فراہمی کا عمل بھی متاثر ہورہا ہے جو کہ کسی بھی صورت میں ناقابل برداشت ہے کیونکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس عمل اس قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی لہذا دونوں محکموں کے افسران چاروں زونوں میں موجود تمام کاروباری مراکز ،دکانوںاور ان تمام کمپنیوں اور اداروں کو نوٹسز جاری کریں کہ جنہوں نے کاروباری مقاصد کیلئے سائن بورڈز اور ہورڈنگز آویزاں کیئے ہیں اس موقع پر ڈائریکٹر لوکل ٹیکسز اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ نے ایڈمنسٹریٹر کو چاروں زونوں سے ریکوری کیلئے کیئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ریکوری کے مقررہ اہداف کو پورا کرنے کیلئے چاروں زونوں میں موجود تمام کاروباری مراکز ،دکانوں اور کمپنیوں اور مختلف اداروں کونوٹسز جاری کانے کا کام برق رفتاری سے جاری ہے اور امید ہے کہ رواں سال ریکوری کے مقررہ اہداف قبل از وقت پورے کرلئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :