سجاول ،مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق ،12زخمی

پیر 7 اگست 2017 18:27

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء) سجاول کے قریب مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور12 زخمی ہوگئے ، رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات سجاول بدین روڈ پر جاتی چوک کے قریب تیزرفتارسوزوکی پک روڈ پر کھڑی ایک پک اپ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار صاحبانی جاگیرکی رہائشی بارہ سالہ بچی بھاگل جت موقع پر فوت ہوگئی ، جبکہ دیگر افراد مجید، عرس جت،امینت، نورخاتون اور کرمیانی جت شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال میں فوری طبی امداد کے بعد کراچی علاج کے لئے روانہ کردیاگیاہے،رات گئے سجاول بائی پاس پر تیزرفتار ٹرک موٹرسائیکل کو ٹکرمارنے کے بعد الٹ گیاجبکہ موٹرسائیکل میں آگ لگ گئی اور اس پر سوار دوافراد فیصل اور واصف خاصخیلی شدید زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لئے کراچی روانہ کردیاگیا، ادھر سجاول بیراج موری پر ٹریکٹرکی ٹکر میں موٹرسائیکل سوار محمد علی ، علی حسن اور گل حسن زخمی ہوگئے ،چانگ فارم کے قریب موٹرسائیکل سے گرکر عبدالستار اور وسیم چانگ زخمی ہوگئے ،علاوہ ازیں گذشتہ روز سجاول بٹھورو روڈ پر موٹرسائیکل سے گرکر آصف لغاری شدید زخمی ہوگیاجسے حیدرآباد علاج کے لئے روانہ کیاگیا، سجاول میں سرکاری اسپتالوں کو ایک این جی او کے حوالے کرنے کے بعدصحت کی سہولیات اور ادویات کا فقدان ہے ایمرجنسی میں مریضوں اور لواحقین کو پریشانی کا سامنہ کرناپڑرہاہے ایک روز قبل سجاول جاتی روڈ غلام شاہ سیم نالے پر سوزوکی اور موٹرسائیکل کے حادثے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے لیکن سجاول اسپتال میں سہولیات نہ ہونے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ بقیہ چھ کو کراچی ریفر کردیاگیا، حادثے سے قبل اسپتال میں سجاول کے رہائشی خیرمحمد کہری کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال لایاگیاتاہم سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے فوت ہوگیا،سجاول ضلع بھر میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے اموات کاسلسلہ تیز ہوگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :