ْمانانوالہ و گردوں نواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2خواتین سمیت 4افراد شدید زخمی ہوگئے

پیر 7 اگست 2017 18:27

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء) مانانوالہ و گردوں نواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2خواتین سمیت 4افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ریسکیو 1122نے قریبی ہسپتالوں میں علاج معالجے کے لئے داخل کرادیا ۔جہاں پر بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ننکانہ مانانوالہ روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سلپ ہو گئی جس کے نتیجہ میں 18سالہ ارسلان گر کر شدید زخمی ہو گیادوسرے حادثے میں تیز رفتارموٹر سائیکل بے قابو ہو کر سلپ ہو گئی جس کے نتیجہ میں 14سالہ عبدالرحمان گر کر شدید زخمی ہو گیاتیز رفتار موٹر سائیکل پر جمپ لگنے سے 45سالہ حنیفاں بی بی گر کر شدید زخمی ہو گئی تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہو گئی جس کے نتیجہ میں 41سالہ حاجراں بی بی گر کر شدید زخمی ہو گئی ریسکیو1122کے عملہ نے تما م زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :