20 سالہ پاکستانی لڑکی نے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 اگست 2017 17:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 اگست 2017ء) :20 سالہ پاکستانی لڑکی عنیزہ علی برلس نے انتہائی کم عمری میں گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا کے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کر دیا۔ عنیزہ علی برلس کا نام کارٹون سٹرپ کی وجہ سے 12 مارچ 2017کو گنیز بُک میں ریکارڈ میں درج کیا گیا۔ عنیزہ آئی وی انٹرنیشنل سکول کی طالبہ تھی اور اس نے لاہور میں 267.38 میٹر لمبے کارٹون سٹرپ تیار کئے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے نریان ڈیبنتھ کا تھا لیکن عنیزہ نے اس کو بھی فتح کر لیا۔ عنیزہ کا تعلق آرٹ سے ہے جس کی وجہ سے اس نے متعدد این جی اوز سمیت ایدھی کے لئے بھی کام کیا۔ عنزیہ نے اپنا A_Levelمکمل کرنے کے بعد اپنی کاوشوں کے ساتھ اس معرکہ کو سر انجام دیا۔ 20 سالہ اس نوجوان پاکستانی لڑکی نے ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کارٹون کے شعبہ میں مہارت حاصل کرنا میرا شوق رہا ہے۔ میرا آرٹ پاکستان ہے۔ میں پاکستان ہوں۔ پاکستان زندہ باد ۔

متعلقہ عنوان :