ایرانی قانون سازوں کو یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی خاتون سربراہ کے ساتھ 'سیلفی' مہنگی پڑگئی
پیر 7 اگست 2017 18:33
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی قانون سازوں کی بڑی تعداد اپنے اسمارٹ فون ہاتھوں میں پکڑے یورپی یونین کی پالیسی چیف کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے ڈیسک پر آگئی جس نے ایرانیوں کو غضبناک کردیا جبکہ سوشل میڈیا پر اسے ذلت کی سیلفی قرار دیا گیا۔
ایرانی قانون سازوں کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ 8 کروڑ افراد کو شرمندہ کرنے کا بہت شکریہ، متعدد سوشل میڈیا صارفین نے ایرانی پارلیمنٹ کے مرد ارکان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس اقدام کو 'اشتعال انگیز' قرار دیا۔ایک قانون ساز نے پارلیمنٹ میں ڈیکورم کی کمی پر معافی مانگی، لیکن اس کے باوجود یہ معاملہ ایرانی اخبارات کے صفحہ اول پر غالب رہا۔ادھر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے رکن علی رضا سلیمی نے ارکان پارلیمنٹ کی حرکت کو 'مغرب کے سامنے خود سپردگی' قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی رہنما سیلفی لینے کے اس واقعے کو پارلیمانی 'توہین' کے طور پر دیکھتے ہوئے اس شکایت کرے تو ایک کمیٹی اس واقعے کی تحقیقات کرسکتی ہے۔بعد ازاں ٹوئٹر پر ارکان پارلیمنٹ کی تصویر کا فلم 'ملینا' کے ایک منظر سے موازنہ کیا گیا ہے جہاں اداکارہ مونیکا بیلوچی کا سگریٹ جلانے کے لیے مردوں کی بھیڑ آگے بڑھتی ہے۔رپورٹ میں ایرانی صدر کے ثقافتی مشیر حسام آشنا کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ سیاست سے زیادہ ثقافتی مسئلہ ہے، سیلفی میں نظر آنے والے ہر ایک رکن پارلیمنٹ سے سنجیدگی سے سوال کیے جانے چاہئیں۔خیال رہے کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد فریڈریکا موگرینی نے یورپی یونین اور ایران کے درمیان قریبی تعلقات قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، گذشتہ دنوں انہوں نے اپنے ایرانی دورے کے بارے میں ایک بیان جاری کیا لیکن اس میں اس تنازع کا ذکر نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.