وزیراعلیٰ شہباز شریف کا صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت گو شاعر ریاض حسین چودھری کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 7 اگست 2017 18:46

وزیراعلیٰ شہباز شریف کا صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت گو شاعر ریاض حسین چودھری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت گو شاعر ریاض حسین چودھری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :