عائشہ گلالئی کے اسسٹنٹ نور زمان خان کا گلالئی کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

پیر اگست 19:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2017ء) عائشہ گلالئی کے اسسٹنٹ نور زمان خان نے گلالئی کے خلاف قانونی کاروائی کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

پشاور کلب میں عائشہ گلالئی کے اسسٹنٹ نورزمان نے تحریک انصاف کے مقامی رہنماوں کے ساتھ پریس کانفرنس کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نورزمان کا کہناتھاکہ عائشہ گلالئی کی کرپشن کے ثبوت موجود ہیں،بنوں لنک روڈ کے 72 لاکھ روپے عائشہ گلالئی کے بنگلے پر لگے کرک سمیت دیگر سڑکوں کا فنڈ بھی عائشہ گلالئی کے پاس گیا،نور زمان خان کا کہناتھا کہ کرپشن کے تمام پیسے میں نے عائشہ گلالئی کو دیئے،ان کاکہناتھاکہ عائشہ گلالئی نے میرے بیٹے کو نوکری دلانے کا وعدہ کیا تھا،اس لئے چپ تھا،،عائشہ گلالئی نے مجھ سے رسیدیں واپس مانگی،احتساب کمیشن اور نیب سمیت دیگر اداروں میں کرپشن کے ثبوت پیش کرونگا،نور زمان خان کا کہناتھاکہ عائشہ گلالئی کے ساتھ مجھے بھی سزا ہو تو تیار ہوں۔

متعلقہ عنوان :