ڈاکٹر یاسمین راشد کی پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ این اے 120میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم

پیر اگست 19:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی حلقہ این اے 120سے نامزد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ یوسی 48گائوں شالا بند روڈ پر ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں حلقہ این اے 120 کے عوام کو نظر انداز کیا اور عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں کیے ، یہاں کی عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہے ، سیوریج کا نظام تباہ ہو چکا ہے ترقیاتی کام نہیں کروائے ۔

شالا گائوں کے مکینوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچاور کی ڈاکٹر یاسمین را شد نے گھر گھر جا کرپمفلٹ تقسیم کیے ۔انہوںنے کہاکہ 2013 کے انتخابات میں یہاں کی عوام نے بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیے تھے ترقیاتی کام نہ کروا کر عوام کو کوسزا دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طارق ثناء باجوہ ، عبدالغفور کونسلر ، عندلیب عباس، رخسانہ نوید ، زبیر نیازی ، حاجی زاہد ، اکرم لطیف ، جاوید لطیف ، رفعت بخاری ، سیدعدنان جمیل اور رانا اختر حسین سمیت بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے ۔

بعد ازاں انتخابی آفس میں مرکزی نائب صدرو ایم پی اے شعیب صدیقی نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کی اور این اے 120میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

متعلقہ عنوان :