بوریوالا، چیئر مین بلدیہ کی زیر صدارت یوم آزادی کی تقریبات بارے اجلاس

پیر 7 اگست 2017 19:18

بوریوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2017ء)چیئر مین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میںیوم آزادی کی تقریبات منانے کیلئے مختلف پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی ، اس سلسلہ میں11اگست سے 14اگست یو م آزادی سپورٹس میلہ منایا جائے گا جس میں کبڈی ،رسی کشی ،بیڈ منٹن ،ہاکی اور فٹ بال کے مقابلے ہونگے جبکہ 10اگست کو یوم آزادی ریلی نکالی جائے گی جو بلدیہ سے شروع ہو کر کالج گیٹ پر اختتام پذیر ہو گی، ریلی کی قیادت ممبران قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں ،چوہدری ارشاد احمد آرائیں چیئر مین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں اوروائس چیئر مین حاجی محمد افتخار بھٹی کریں گے، ریلی میں کونسلروں اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوگی، سپورٹس مقابلوں کے آرگنائزر تحصیل سپورٹس آفیسر چوہدری محمد جمیل کریں گے ۔