پاکپتن، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتما م جشن آزادی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی،عطیہ کاشف

پیر 7 اگست 2017 19:18

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2017ء)ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئرعطیہ کاشف نے کہا ہے کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتما م جشن آزادی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی ، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جشن آزادی کی تقریبات کا شیدول جاری کرتے ہو ئے کیا ، انہوں نے بتایا کہ 8 اگست کو اڈا رنگ شاہ میں ٹری پلانٹیشن کمپین اور ڈی آئی ایچ میں کو چھوٹی سبز ہلالی پرچم سے سجایا جائے گا ، 10 اگست کو دارالاامان میں کچن گارڈننگ، 12 اگست کو سیمینار فاطمہ جناح کا رول بحوالہ آزادی، 13 اگست کو سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المام کی عمارتوں کق برقی قمقوں اور سبزہلالی پرچم سے مزین کیا جائے گا، 14 اگست کو صبح مقررہ وقت پر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہو گی اور جشن آزادی کے دن کی مناسبت سے کیک بھی کا ٹا جائے گا ۔