قوم نے ہر کٹھن مرحلہ اور مشکل وقت میں اتحا د سے اندرونی و بیرونی مصائب کا مقابلہ کیاہے،نائب امیر خاکسار تحریک انجینئر نثار

پیر 7 اگست 2017 19:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2017ء) پاکستانی قوم نے ہر کٹھن مرحلہ اور مشکل وقت میں اتحا د عمل سے ہی اندرونی و بیرونی مصائب کا کامیابی سے مقابلہ کیاہے ، موجودہ دور میں بھی اس امر کی ضرورت ہے کہ اخوت و اسلامی بھائی چارے کے بندھنوں کو مضبوط کیا جائے تاکہ ملک تیز رفتاری سے خوشحالی کی منزل سے ہمکنار ہو سکے۔ا ن خیالات کا اظہار نائب امیر خاکسار تحریک انجینئر نثار نے پیر کے روز اپنے بیان میں کیا ۔

نثار خان نے کہا کہ ملک سے تعصبات و نفرتوں کی سیاست کو ختم کرنے اوردین اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ایک منظم و متحد قوم کی تشکیل کے لیے ہر شہری کو کردار ادا کرنے کی ضرو رت ہے -انہوں نے کہا کہ قومی رہنمائوں کا فرض ہے کہ ملک دشمنوں کے مذموم عزائم کوناکام بنانے اور وطن عِزیز کو تعمیر و ترقی کے معراج تک پہنچانے کے لیے قوم کو متحد ہمہ وقت چوکنا و مستعدرکھنے کی حکمت عملی اختیار کریں اور ہر ایسی سرگرمی سے اجتناب کریں جن سے باہمی منافرت و انتشار پیدا ہو -محمدسعید ڈار نے کہا کہ ہمیں آزادی کی تقریبات کے موقع پر اپنے بھارت کے جبر وتششدد کا مقابلہ کرتے ہوئے حق خود ارادیت کی جنگ لڑنے والوں کی ہر پلیٹ فارم پر اخلاقی و سیاسی مدد کرنی چاہیے تا کہ وہ بھی آزادی کی نعمت سے ہمکنار ہوں علاقائی امن کے خ طرات دور ہو سکیں۔

(جاری ہے)

خاکسار عبدالرزاق بٹ و منصور خاکی نے کہا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے ہرسیاسی جماعت خود احتسابی کا نظام وضع کرے اور دوسروں پر تنقید کے بجائے سب سے پہلے اپنے گھر کو درست کرنے پر توجہ دے اور اسی طرح ہر فرد کو اپنی اصلاح کرنی چاہیے۔