راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پیر 7 اگست 2017 19:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2017ء) راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مکران ڈویژن اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں بوندا باندی بھی ہو گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہزارہ، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، پشاور ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ مالاکنڈ، کوہاٹ، بنوں، قلات، ژوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ مکران ڈویژن اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش/بونداباندی کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں 16جبکہ گڑھی دوپٹہ میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین45، نوکنڈی 44، نورپور تھل 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :