Live Updates

عائشہ گلالئی کے الزامات پر پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا معاملہ، تحریک انصاف نے حصہ بننے سے انکار کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 7 اگست 2017 19:07

عائشہ گلالئی کے الزامات پر پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا معاملہ، تحریک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 اگست 2017ء) تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی کے الزامات پر بنائے جانے والی پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ عمران خان نے وزیراعظم کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم اب تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی کے الزامات پر بنائے جانے والی پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمقد قریشی کا کہنا ہے کہ جس اندازکی اخلاقیات کمیٹی بنائی جارہی ہے وہ قبول نہیں۔ چاہتے ہیں حقائق سامنے آئیں اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ تاہم اخلاقیات کمیٹی کا تحریک انصاف حصہ نہیں بنے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات