آصفہ بھٹوکادورہ لیاری،مکینوں کے مسائل معلوم کیے

پیر 7 اگست 2017 19:37

آصفہ بھٹوکادورہ لیاری،مکینوں کے مسائل معلوم کیے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے لیاری کے دورے کے دوران وہاں پر لوگوں کے گھروں کے دروازے کھٹکھٹا کر ان کے مسائل دریافت کئے جبکہ بچوں میں قومی پرچم بھی تقسیم کئے ۔ پیر کے روز آصف بھٹو زرداری نے لیاری کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے شاہ ولی روڈ اور مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے آصفہ بھٹو زرداری کو اپنے درمیان پا کر بہت خوش ہوئے اور زندہ ہے بھٹو زندہ ہے کہ نعرے لگائے ۔ آصفو بھٹو نے لیاری میں قومی پرچم خرید کر بچوں میں تقسیم کئے اور لوگوں میں گھل مل گئیں ۔ لیاری کے مکینوں کے دروازے کھٹکھٹا کر لوگوں سے مسائل دریافت کئے اور ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :