سٹیشنوں پر کمپیوٹر بیسڈانٹر لاکنگ سسٹم کے بعد نیانظام کمپیوٹرسینٹرلائزڈ ٹریفک کنٹرول سسٹم لگایاجائے گا‘محمد جاویدانور

کچھ عرصہ پہلے یہ خواب لگتاتھاکہ آن لائن ریلوے ٹکٹ فروخت ہوسکیں گے اب روزانہ تقریباً ایک کروڑ کے قریب ریلوے ٹکٹیں بذریعہ ای ٹکٹنگ فروخت کی جارہی ہیں جس سے عوام کے وقت کی بچت ہوتی ہے اور سہولت ملتی ہے‘چیف ایگزیکٹو آفیسرپاکستان ریلویز

پیر اگست 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2017ء) چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور (سی پیک) کے تحت مین لائن کی اپ گریڈیشن کے دوران محفوظ اور بروقت ٹرین آپریشن کو یقینی بنانے کے حوالے سے ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن اورڈویژنل مکینیکل افسران کی دوروزہ کانفرنس ریلوے ہیڈکوارٹرزآفس لاہورمیں شروع ہو گئی، جس کی صدارت چیف ایگزیکٹو آفیسرپاکستان ریلویز محمد جاویدانورنے کی۔

سی پیک ٹیم لیڈرمحمدا شفاق خان خٹک نے کانفرنس کے شرکاء کوچائنہ پاک اکنامک کاریڈورمیں شامل مین لائن ون اور دوسرے منصوبوں کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔انہوں نے بتایاکہ سی پیک کے تحت کراچی سے پشاور تک مین لائن ون کی اپ گریڈیشن کافریم ورک طے پانے کے بعد پاکستان ریلویز میں کام کی رفتار میں تیزی آئے گی جس میں آپ لوگوں کاکرداربہت اہم ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلویز کو ٹرین آپریشن کے ساتھ ساتھ تعمیراتی سامان کی نقل و حمل کو بھی ممکن بنانا ہو گا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انورنے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا کہ ریلوے میں تیزی سے آنے والی تبدیلیوں، ماڈرنائزیشن اور سی پیک منصوبے کو مدنظررکھتے ہوئے ٹرین آپریشن کوبہترین انداز میں آگے بڑھانا ہوگا۔ اس پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد پسنجر اور فریٹ ٹرینوں کی تعداداور رفتار دونوں میں خاطرخواہ اضافہ ہوجائے گا اور اس ذمہ داری کو آپ لوگوں نے اپنی محنت ولگن سے بہتراندازمیں نبھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سٹیشنوں پر کمپیوٹر بیسڈانٹر لاکنگ سسٹم کے بعد نیانظام کمپیوٹرسینٹرلائزڈ ٹریفک کنٹرول سسٹم لگایاجائے گاجس سے ٹرینوں کی آمدورفت میں غیرضروری تاخیربھی ختم ہو سکے گی۔ محمد جاوید انور نے کہاکہ کچھ عرصہ پہلے یہ خواب لگتاتھاکہ آن لائن ریلوے ٹکٹ فروخت ہوسکیں گے لیکن اب روزانہ تقریباً ایک کروڑ کے قریب ریلوے ٹکٹیں بذریعہ ای ٹکٹنگ فروخت کی جارہی ہیں جس سے عوام کے وقت کی بچت ہوتی ہے اور سہولت ملتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جن ریلوے سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن ہورہی ہے ان پرتجربہ کارافراد کی تعیناتی کویقینی بناناہوگا۔کانفرنس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر محمدجاویدانور، سی پیک ٹیم لیڈرمحمداشفاق خاں خٹک، ایڈیشنل جنرل منیجرٹریفک عبدالحمیدرازی، ایڈیشنل جنرل منیجرانفراسٹرکچرہمایوں رشید، چیف انجینئراوپن لائن ظفراللہ کلوڑ، چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ خالدخورشیدکنور، چیف کمرشل منیجرپسنجروقاراحمدشاہد، چیف انجینئرسگنل محمدعطااللہ، چیف مارکیٹنگ منیجرآغاوسیم احمد،چیف مکینیکل انجینئرلوکوشاہدعزیزکے علاوہ سینئرافسران اورڈویژنل افسران نے شرکت کی۔ کانفرنس منگل کے روز بھی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :