ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈائون جاری

گرانفروشی پر56,500روپے جرمانہ عائد،45 افراد کے خلاف مقدمات درج،48 افراد گرفتار

پیر 7 اگست 2017 19:22

ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈائون جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نی857مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر26دکانداروں کے چالان کیے جبکہ56,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،45افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور 48افراد کو گرفتار کروایا گیا۔

17 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر لاہو ر سمیر احمد سیدکی ہدایت پر اے سی ہیڈ کوارٹرصولت حیات وٹو نے مین مارکیٹ جلال سنز سٹورپر چھاپہ مارا۔اے سی ہیڈ کوارٹر نے اشیاء ضروریہ کی کوالٹی اور معیار کا جائزہ لیا۔ اے سی ہیڈکوارٹر صولت حیات وٹو نے سٹور میں چاول کی ناقص کوالٹی،پھلوں پر اوور چارجنگ اور نئی ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر سٹور انتظامیہ کو 15ہزار جرمانہ عائد کیااور سٹور انتظامیہ کو سخت وارننگ دی۔

متعلقہ عنوان :