انتخابی قانون 2017ء کے تحت حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی تجویز ہے،شیخ آفتاب احمد

پیر اگست 19:40

انتخابی قانون 2017ء کے تحت حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2017ء) وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ انتخابی قانون 2017ء کے تحت حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی تجویز ہے جبکہ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتیں مل کر لائحہ عمل تیار کریں‘ اس پر سب کا اتفاق ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شیخ روحیل اصغر کے سوال کے جواب میں وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ انتخابی قانون بل 2017ء کے تحت حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی تجویز ہے۔

مذکورہ کمیٹی کی جانب سے سفارشات اور پارلیمنٹ کی جانب سے لاگو کرنے کے بعد ریٹرننگ افسران اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے انتہائی حساس قرار دیئے گئے پولنگ سٹیشنوں پر مذکورہ تنصیبات پر غور کیا جائے گا۔ سپیکر نے کہا کہ حساس پولنگ سٹیشنوں کے حوالے سے کیمرے نصب کرنے کے حوالے سے سب کی آراء مدنظر رکھ کر حتمی شکل دی جائے۔