کوٹ عباس شہر کو قدرتی گیس کی فراہمی کا سروے ہو چکا ہے‘شہزادی عمرزادی ٹوانہ

پیر 7 اگست 2017 19:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2017ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ کوٹ عباس شہر کو قدرتی گیس کی فراہمی کا سروے ہو چکا ہے‘ فنڈز کی دستیابی پر اس علاقے کو گیس فراہم کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ملک عبدالغفار ڈوگر کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم و قدرتی وسائل شہزادی عمرزادی ٹوانہ نے بتایا کہ موضع کوٹ عباس شہر کو قدرتی گیس کی فراہمی کے لئے سروے کرایا جاچکا ہے اس پر چار کروڑ دس لاکھ روپے خرچ آئیں گے۔ وزیر مملکت جام کمال نے بتایا کہ انرجی کی وزارت الگ کردی گئی ہے۔ یہ ایک نئی وزارت نہیں ہے چند دنوں میں تمام امور طے ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :