Live Updates

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو 2نمبر پٹھان کہنے پر عائشہ گلالئی کو 50لاکھ ہر جانے کا نوٹس جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 اگست 2017 10:40

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو 2نمبر پٹھان کہنے پر عائشہ گلالئی کو 50لاکھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اگست 2017ء) : پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کو 2نمبر پٹھان کیوں کہا؟ فیصل آباد کے جاوید خالد نے عائشہ گلالئی کو 50لاکھ ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی نے عمران خان کو دو نمبر پٹھا ن کہا جس پر فیصل آباد کے رہائشی نے انہیں 50 لاکھ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ۔ لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ عائشہ گالئی نے عمران خان کو 2 نمبر نیازی کہہ کر نیازی قبیلے کی توہین کی ہے ۔ لہٰذا عائشہ گلالئی معافی مانگیں یا پھر ہرجانے کی رقم ادا کریں۔ خالد جاوید پنجاب ایجوکیشن بورڈ ایمپلائزایسوسی ایشن کے چیئرمین رہ چکے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات