سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پبلک اورپاناما جے آئی ٹی سے انکوائری کروائی جائے،طاہرالقادری

جی ٹی روڈ پرآنے سے پہلے ہی عوام نے آپ کومستردکردیا،ن لیگ جی ٹی روڈمنصوبہ منسوخ کردے، چورپکڑاگیااب قاتل شہبازشریف کوبھی پکڑاجائے،آرٹیکل 62،63 کونکالنے کی مخالفت کرینگے،اب آخری دھرناہوگا، امید ہے ان کے اقتدارکاسورج غروب ہوجائے گا۔ناصرباغ میں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 8 اگست 2017 16:27

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پبلک اورپاناما جے آئی ٹی سے انکوائری کروائی ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 اگست 2017ء ) : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرعلامہ طاہر القادری نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پرجسٹس باقرکی رپورٹ پبلک اورپاناما جے آئی ٹی سے تحقیقات کروائی جائیں، آپ کے جی ٹی روڈ پرآنے سے پہلے ہی عوام نے مستردکردیا،ن لیگ جی ٹی روڈمنصوبہ منسوخ کردے،عوام کہتے ہیں کہ چورپکڑاگیااب قاتل شہبازشریف کوبھی پکڑاجائے،آرٹیکل 62،63کونکالنے کی مخالفت کریں گے،تحریک قصاص کے آخری مرحلے کے بعدآخری دھرناہوگا، لیکن مجھے یقین ہے کہ اس سے قبل ان کے اقتدارکاسورج غروب ہوجائے گا۔

انہوں نے آج ناصرباغ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک شخص اقتدارست برطرف ہواہے توپوچھ رہاہے کہ میراقصورکیاتھا؟میں پوچھتاہوں کہ 17جون کوماڈل میں جن 14بے گناہ افرادکی لاشیں گرائی گئیں ان کاقصورکیاتھا؟یادرکھیں اللہ کے ہاں دیرتوہے لیکن انصاف ضرورہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے جسٹس باقرنجفی کاکمیشن بنانے کااعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ اگرانگلی میری طرف اٹھی تومستعفی ہوجاؤں گا۔

انگلی توکیاجسٹس باقرنے پوراہاتھ آپ کی طرف اٹھادیاکہ اس میں آپ ملوث ہیں۔اب آپ مستعفی ہوجائیں۔آج آپ کے خلاف جے آئی ٹی بنائی گئی توآپ چیخ رہے ہیں۔آپ کوموقع دیاگیا6مہینے پارلیمنٹ میں آپ کا کیس چلتا رہا،پھرسپریم کورٹ میں اور پھر جے آئی ٹی کے سامنے صفائی کاموقع دیا۔آپ کو273دن کاوقت دیاگیا۔آپ نے جھوٹ بولے۔کبھی دبئی، کبھی جدہ اسٹیل ملزبنائی۔

کبھی قطری خط آیا،جعلی دستاویزات پیش کی گئیں آپ کواس پر7سال سزاہوسکتی تھی۔انہوں نے کہاکہ حکومت آپ کی ہے توپھرسازش کون کررہاہے؟آپ یہ باربار’ان اور وہ ‘کہتے ہیں آپ بتائیں گے کہ یہ ان اوروہ کون ہیں؟آپ کاخاندان اقتدارمیں ہوتوجمہوریت ہے۔کیارائیونڈ والے اقتدارمیں ہونگے توتبھی جمہوریت ہوگی۔کیاجمہوریت اس چیزکانام ہے کہ آپ جومرضی کرتے پھریں۔

انہوں نے کہاکہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کابدلہ لینے کاارادہ رکھتے تووقت کے فرعونوں آپ کے جسموں کی بوٹی بوٹی کروادیتا۔لیکن میں امن کاراستہ اختیارکیا۔ کمیشن کی رپورٹ باہر نہیں آنے دی جارہی۔پاناما جے آئی ٹی سے مطالبہ ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی بھی تحقیقات کرے۔انہوں نے کہاکہ اگرشریف برادران نے قتل نہیں کیاتوپھرڈرکس بات کاہے۔رپورٹ باہرکیوں نہیں آنے دیتے۔

ہمیں پتاتوچلے کہ قاتل کون ہے؟طاہرالقادری نے کہاکہ سپریم کورٹ نے آپ کواقتدارسے باہرکردیاہے۔لیکن حکومت ابھی بھی آپ کی ہے لوٹ مارآپ کی جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ ایسے گندے نظام سے عوام کونجات نہ دلائی گئی توپوراملک بربادی کی طرف ہوگا۔انہوں نے کہاکہ رات کے بارہ بجے قتل عام شروع ہوااگلے دن جاری رہا۔ساری قوم نے قتل عام دیکھا۔114لوگوں کوگولیاں ماری گئیں جن میں 14شہیدہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ آپ نے جی ٹی روڈپرجب آناہے تب آناہے لیکن آج عوام نے آپ کومستردکردیاہے۔عوام کہتے ہیں کہ چورپکڑاگیااب قاتل کوبھی پکڑاجائے۔شہبازشریف صاحب اب آپ کی باری ہے ۔مظلوم کی آہ میں بڑی طاقت ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ آپ معاشی، سیاسی ،نظریاتی ، مذہبی دہشتگردبھی ہیں۔نوازشریف شکراداکریں کہ سپریم کورٹ نے جیل نہیں بھیجا۔جس دن آئین سے آرٹیکل 62،63کونکالنے کی اجازت دے دی گئی اس دن ملک کابیڑہ غرق ہوجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ اگرمیں اعلان کردوں کہ آپ یہاں رکیں ۔توآپ رکنے کیلئے تیارہو؟کھانے اورشامیانوں کابندوبست کریں گے؟اگرنوازشریف جی ٹی روڈ سے لاہورآتے ہیں توآپ نااہل نوازشریف کوویلکم کریں گے؟پرامن احتجاج ہوگا، گالی گلوچ نہیں ہوگی، پتابھی نہیں ٹوٹے گا،پتھربھی نہیں لگے گا۔میاں شریف کابیٹا بددیانتی کاسرٹیفکیٹ لے کرآرہاہے،سارے خاندان کامنہ کالاکردیا۔

یہ اتنے زہریلے ہیں کہ جس نے ان کوپالاجنرل ضیاء الحق نے انہی کے آرٹیکل کونکال رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نعرے سے بتاؤ کہ آپ تیارہو؟مجھے انتظامیہ کوکہناپڑے گاکہ مجمع میرے اختیارمیں نہیں ہے۔کارکنوں نے نعرے لگائے۔قائد تیراایک اشارہ حاضرحاضرلہوہمارا،انہوں نے کہاکہ میرے کارکنوں جیسے ماؤں نے بیٹے اور بیٹیاں پیدانہیں کیں۔نوازشریف اور شہبازشریف سے کہتاہوں کہ انصاف کے لیے راستے کھول دو۔

انہوں نے کہاکہ تحریک قصاص کاپہلامرحلہ شروع کیاہے۔اگلے جمعے تک اس فیصلے کومئوخرکرتاہوں۔انصاف کے دشمن کوبتاناچاہتاہوں۔میں اپنے کارکنوں کوآزماناچاہتاتھا۔آئندہ تحریک قصاص کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے بعدجب دھرناہوگاپھرآخری دھرناہوگا۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ اس سے قبل ان کے اقتدارکاسورج غروب ہوجائے گا۔