لاہور،فیصل آباد اور راولپنڈی کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریزکو انٹر نیشنل سٹینڈرڈ پر اپ گریڈ کیا جائے گا

منگل 8 اگست 2017 17:29

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2017ء) سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب علی جان خان کی زیر صدارت محکمہ کے ڈرگ ونگ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میںڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز،فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹسزکی انسپکشن،ادویات کے نمونوں کی بیرونی ممالک سے ٹیسٹنگ اور دیگر امور کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا،اجلاس کو بتایا گیا کہ ایل جی سیلیبارٹریز برطانیہ لاہور،فیصل آباد اور راولپنڈی کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریزکو ایک سال کے اندر آ ئی ایس او 17025سٹینڈرڈ کے مطابق اپ گریڈ کرے گی جبکہ ملتان اور بہاولپور کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی اپ گریڈیشن کی ذمہ داری ترکش میڈیکل اینڈ میڈیسن ڈیوائس ایجنسی کو د ی گئی ہے،پروکیورکی جانے والی ادویات کے 272نمونہ جات کوالٹی تجزیہ کیلئے سوئٹرزلینڈ،سنگاپور،سائوتھ افریقہ،تھائی لینڈ اور ترکی کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کو بھجوائے گئے ہیں،اجلاس میں ایسی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی انسپکشن کو جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی جن کمپنیوں سے حکومت ادویات خرید کرتی ہے،ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کیلئے نئے سٹاف کی بھرتی ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی،سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ علی جان خان نے ہدایت کی کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریزکیلئے بھرتی ہونے والے سٹاف کی تربیت پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے کروائی جائے، اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ ونگ محمد سہیل،چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عاصم الطاف، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر یداللہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :