عائشہ گلالئی کو دھمکیاں دینے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ،ْ شیرعالم

غیرت مند پٹھان کی سب بڑی خوبی ہوتی ہے وہ ہرمسئلے پرجانکاری ضرور لیتا ہے ،گلالئی باشعورہیں

منگل 8 اگست 2017 17:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اگست2017ء) متحرک سماجی رہنماء شیرعالم نے کہاہے کہ اگرعائشہ گلالئی نے 2013ء سے میسج سنبھال کررکھے ہیں یہ اُس کی حکمت عملی ہے ،جنہوں نے پی ٹی آئی کے اندرخوب جانکاری لی ہے ،بلآخر موصوفہ کو پی ٹی آئی کی منفی سرگرمیوں سے پردہ اٹھاناپڑا ،انہوں نے کہاکہ بعض تجزیہ نگاروں اورمبصرین کا خیال ہے کہ اگر عائشہ گلالئی کو بے ہودہ میسیج 2013ء میں ملے تھے تب وہ کہاں تھیں ،اُن کے تمام سوالوں کاجواب بس ایک ہی ہے کہ کوئی بھی غیرت مند پٹھان وقتی اچھل کود نہیں کرتا اگروقتی اچھل کود کی جائے اصل صورت حال واضح نہیں ہوتی ، عائشہ گلالئی نے اتناعرصہ پی ٹی آئی کی سرگرمیوں کاجائزہ لیاہے اور ساتھ ساتھ مسیج کو بھی سنبھالے رکھا،وہ یہ جاننا چاہتی تھیں کہ پارٹی کی ظاہری صورت کیاہے اور باطنی کیاہے ، کچھ لوگ تصویر کے ایک رخ کو دیکھ کرسیاست کررہے ہیں البتہ تصویر کے دوسرے رخ کی جانکاری کرناوقت کاتقاضاہے ، انہوں نے کہاکہ عائشہ گلالئی کودھمکیاں دینے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ، غیرت مند پٹھان کی سب سے بڑی خوبی یہ ہوتی ہے کہ ہرمعاملات اورہرمسئلے پر جانکاری ضرورلیتاہے ، جب تمام ترصورتحال کاجائزہ لیکر پھرفیصلہ کیاجاتاہے کہ آیا کہ اب دنیا کوحقیقت دکھائی جائے ، عائشہ گلالئی اپنی نہیں تمام مائوں ،ْ بہنوں اوربیٹیوں کی جنگ لڑ رہی ہے اوراُن کی عزت کا بھرپورخیال رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ عائشہ گلالئی نے قوم کی بیٹیوں کو آگاہ کردیاہے ،شیرعالم کاکہناتھا کہ مسجد میں اذان دینا موذن کاکام ہے ، نماز پڑھنے کوئی آئے نہ آئے۔

متعلقہ عنوان :