وزیراعظم آزادکشمیرکی ہدایات ، مولاناالطاف بٹ استقبال کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

قائد کشمیر راجہ محمدفاروق حیدر اورقائد پاکستان میاں محمدنوازشریف سے عہد وفا نبھاتے رہیں گے

منگل 8 اگست 2017 17:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اگست2017ء) سابق امیدواراسمبلی ومرکزی رہنماء مسلم لیگ (ن) مولانامحمدالطاف بٹ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان کی ہدایات پر قائد مسلم لیگ (ن) میاں نوازشریف کے استقبال کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ،اسلام آباد روانگی سے قبل انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ قائد کشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان اورقائد پاکستان میاں محمدنوازشریف سے عہد وفا نبھاتے رہیں گے ،ْ راجہ محمدفاروق حیدر خان کے حکم پر ہم گرمی اورموسم کی شدت کو برداشت کرتے ہوئے ہم قائد پاکستان کے استقبال کیلئے جارہے ہیں ،ْ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پاکستان اورآزادکشمیرکے اندر تمام تر سازشوں کے باوجود تعمیروترقی کاسفر جاری رکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :