بھارت چین کی دھمکیوں کونظر انداز نہ کرے،چینی میڈیا

منگل 8 اگست 2017 18:59

بھارت چین کی دھمکیوں  کونظر انداز نہ کرے،چینی میڈیا
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2017ء) چینی میڈیا نے بھارت کو خبر دار کیا ہے کہ وہ چین کی دھمکیوں نظر انداز نہ کرے جیساکہ انیس سو باسٹھ میں نہرو کیا تھا ۔چین کے حکومتی اخبار گلوبل ٹائمزنے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین کا بھارت کے ساتھ سرحدی تنازعہ گزشتہ دو ماہ سے شدت اختیار کر چکا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر نریندر مودی کی حکومت نے چین کے انتباہ کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تو صورتحال قابو سے باہر ہوسکتی ہے اور چین کی جانب سے جوابی اقدامات نا گزیر ہو جایئں گے ۔

رپورٹ مین کہا گیا ہے کہ بھارت نے ۲۶۹۱ میں بھی سرحد پر مستقل اشتعال انگیزی جاری رکھی ہوئی تھی اور اسوقت کی لعل نہرو کی حکومت کو پختہ یقین تھا کہ چین جوابی حملہ نہیں کریگا۔تاہم اسکے خطرناک نتائج سامنے آئے تھے اور اب پچپن سال گزرنے کے باوجود ایک بار پھر بھارت وہی غلطی دہرا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :