پولیس نے گلشن اقبال میں لوٹ مار کی واردات ناکام بنا کر 2 ملزمان کو گرفتا رکرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا

منگل 8 اگست 2017 23:13

پولیس نے گلشن اقبال میں لوٹ مار کی واردات ناکام بنا کر 2 ملزمان کو گرفتا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2017ء) پولیس نے گلشن اقبال میں لوٹ مار کی واردات ناکام بنا کر 2 ملزمان کو گرفتا رکرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال میں دو ڈکیت شہری حذیفہ کو اسلحہ کے زور پر لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ پولیس سے سامنا ہوگیا۔

(جاری ہے)

مقابلے کے بعد پولیس نے لوٹ مار کی اس واردات کو ناکام بناتے ہوئے دو ڈکیتوں الیاس اور شکیل کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ڈکیتوں کے قبضے سے دو غیر قانونی پسٹل، چھینے گئے تین موبائل فون اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت ملیر کے رہائشی ہیں۔ملزمان کا کرائم ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔ ملزموں کے خلاف ڈکیتی پولیس مقابلہ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔