حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ،متاثرین کی بحالی تک حکومت ان کے ساتھ کھڑی رہے گی ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

منگل 8 اگست 2017 23:24

حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ،متاثرین ..
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے متاثرین کی بحالی تک حکومت ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی خصوصی ہدایت پر گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے دیامر کے متاثرین کیلئے ٹینٹ ویلج کا قیام عمل میں لایا ہے اور بابوسر کے راستے سفر کرنے والے سیاحوں کو بھی درکار سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا تھااور دن رات کام کرکے بھاری مشینری کے ذریعے بابوسر روڈ کو بھی کھولا گیا ہے اور دیامر کے مختلف نالوں میں سیلاب سے منہدم اور جذوی نقصان ہونے والے مکانات کا بھی تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی ہدایت پر جی بی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرین میں ضروری اشیاء خوردنوش 36گھرانوں کو فراہم کئے گئے ہیں اور36خاندانوں کو ٹینٹ بھی فراہم کئے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

رائیکوٹ فیری میڈو روڈ کی بحالی کیلئے بھی کام کیا جا رہا ہے داریل تانگیر میں بھی نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ غذر میں بھی متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے اور متاثرین کو ٹینٹ فراہم کئے گئے ہیں۔

واٹر چینلز کی بحالی کیلئے بھی دن رات کام کیا جارہاہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی خصوصی ہدایت پر سکردو کے متاثرہ علاقوں سدپارہ میں سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کی جاچکی ہے اور 200 خاندانوں کو اشیاء خوردنوش، ہائی جین کٹ ، فرسٹ ایڈ بکس سمیت دیگر ضروری اشیاء فراہم کئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :