ریلی میں شریک ہونا چاہتی تھی لیکن والد نے منع کردیا :مریم نواز

منگل 8 اگست 2017 22:51

ریلی میں شریک ہونا چاہتی تھی لیکن والد نے منع کردیا :مریم نواز
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست2017ء) سابق نااہل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف جو کل جی ٹی روڈ سے ریلی کی صورت میں لاہور آرہے ہیں کو مخالفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے وہی پر انکی دختر مریم نوازشریف جو آج خصوصی پرواز کے ذریعے لاہور آگئی ہیں انکو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف رائیونڈ میں موجود ہیں اور انکی کل کی ریلی میں شرکت نہ کرنے کے باعث تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے تاہم مریم نوازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کل کی ریلی میں شریک ہونا چاہتی تھی تاہم انکو ریلی میں شرکت سے انکے والد نے روکا تھا۔

مزید یہ کہ مریم نواز کا کہنا ہے کہ والد کہ منع کرنے پر وہ ریلی میں شریک نہیں ہوئیں اور والد کا حکم انکے لیے حرف آخرہے۔ مریم نوازشریف کا ریلی کےحوالےسے کیا گیا ٹویٹ آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔