اوپن یونیورسٹی میں" جینڈرسٹڈیز" پر پہلی قومی کانفرنس

خواتین کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے مستقل بنیادوں پر ہر سال جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیزکانفرنس منعقد کی جائے گی‘ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی

بدھ 9 اگست 2017 15:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اگست2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں شعبہ جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیز کے زیر اہتمام خواتین کے حوالے سے یہاں بدھ کے روز ایک قومی کانفرنس منعقد کی گئی جس میں ملک بھر سے تعلیمی ماہرین اور سکالرز نے شرکت کی۔ افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ خواتین ہماری آبادی کا غالب حصہ ہیں ،ْ جنہیں قومی دھارے میں شامل کئے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے اور ان کو در پیش مسائل کے حل تلاشنے کے لئے اوپن یونیورسٹی میں مستقل بنیادوں پر ہر سال جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیزکانفرنس منعقد کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیز پر ریسرچ جرنل کی اشاعت بھی پائپ لائن میں ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر صدیقی نے کہا کہ پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود خواتین نے ہر شعبے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہتعلیم و تربیت کے حصول کے لئے ملک بھر کی خواتین کی اولین ترجیح اوپن یونیورسٹی ہے ،ْ یونیورسٹی کے 13۔لاکھ طلبہ میں 56۔فیصد خواتین ہیں۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے گذشتہ پونے تین سال میں یونیورسٹی کی مجموعی ترقی باالخصوص ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے کئے گئے اقدامات تفصیل سے بیان کئے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق کے نتائج کو جب تک لوگوں اور پالیسی میکرز تک نہ پہنچایا جائے اس تحقیق کا کوئی فائدہ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تحقیق کے نتائج کی ترویج کے لئے یونیورسٹی نے ریسرچ جرنلز کی اشاعت اور کانفرنسسز کے انعقاد کا انتخاب کیا تھا۔ اس مختصر عرصے میں یونیورسٹی کے 12۔جرنلز شائع ہوئے اور 22۔قومی و عالمی کانفرنسسز منعقد کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی پچھلے 20۔سال سے مختلف موضوعات پر جینڈر سٹڈیز کی تعلیم فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی خواتین کی مخصوص معاشی ضروریات کے مطابق پیشہ ورانہ تربیتی پروگرامز جن میں لائیو سٹاک ،ْ مرغبانی ،ْ فرسٹ ایڈ ،ْ کمیونٹی ایجوکیشن ،ْ زراعت و کاشتکاری ،ْ جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیز ،ْ صحت اور عذائیت اور گھریلوں ساختہ سامان کی مارکیٹنگ جیسے خود روز گار کے حامل کورسسز کو میٹرک سے ایم ایس سی تک کے نصاب میں شامل کرکے خواتین کو خود کفالت کی بنیاد پر تعلیمی مواقع فراہم کررہی ہے۔

معروف ماہر تعلیم ،ْ ڈاکٹر صبا گل خٹک کانفرنس کی افتتاحی اجلاس کی مہمان خصوصی تھی جبکہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ سوشیالوجی کے چئیرمین ،ْ ڈاکٹرحاضر الله نے خواتین کی سماجی حیثیت اور ان کو درپیش مسائل پر تفصیلی لیکچر دیا۔ڈاکٹر صبا گل نے کہا کہ صحت مند اور خوشخال معاشرے کے لئے خواتین کو بااختیار کرانے کی اشد ضرورت ہے ا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خواتین کو بااختیار کرانے کی راہ میں موجودہ رکاوٹوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ شعبہ جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیز کی چئیرپرسن ،ْ عاطفہ ناصر نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔انہوں نے کہا کہ سکالرز کو تحقیقی کام شوکیس کرانے اور تحقیق کو سماجی و اقتصادی مسائل سے لنک کرنے میں سینئر زسکالرز سے راہنمائی حاصل کرنے کے لئے نوجوان سکالرز کو پلیٹ فارم کی فراہمی کانفرنس کے مقاصد تھے۔

انہوں نے کہا کہ دو روزہ کانفرنس میں ماہرین تعلیم خواتین کے ساتھ مساوات اور انصاف سے متعلق موجودہ خیالات ،ْ طرز عمل اور امکانات کے بارے میں گفت و شنید کی جائے گی اور خواتین جو ہمارے ملک کا 57فیصد حصہ ہیں کو بااختیار بنانے ،ْ انہیں باعزت اور پر اعتماد زندگی بسر کرنے کے مواقع کی فراہمی کے لئے تجاویز مرتب کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :