مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میںمزید 3 نوجوان شہید کر دیئے، علاقے میں بھارت مخالف مظاہرے

بدھ 9 اگست 2017 17:01

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2017ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران بدھ کے روز ضلع پلوامہ میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ترال میں گلاب باغ کے مقام پر م محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

(جاری ہے)

آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔ نوجوانوں کی شہادت کی خبر پھیلتے ہی علاقوں کے لوگ احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے اور زبردست بھارت مخالف مظاہرے شروع کر دیے۔ علاقے میں تعینات بھارت فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی اور پیلٹ چلائے ۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں صورتحال کشیدہ تھی اور نوجوانوں اور قابض فورسز کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جار ی تھا۔