قطر نے 80 ممالک کے لیے ویزا فری اسکیم متعارف کرا دی

ویزا اسکیم میں شامل ممالک کے شہریوں کو صرف اپنا مستند پاسپورٹ دکھانا ہوگا

muhammad ali محمد علی بدھ 9 اگست 2017 21:54

قطر نے 80 ممالک کے لیے ویزا فری اسکیم متعارف کرا دی
دو حہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست2017ء) قطر نے 80 ممالک کے لئے مفت ویزا اسکیم متعارف کرا دی جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ قطر کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی فری ویزا اسکیم کے تحت یورپی یونین، مغربی ممالک، لاطینی امریکا اور ایشائی ممالک پر مشتمل 80 ممالک کے شہریوں کو مفت ویزا دستیاب ہوگا۔ حکام کے مطابق ویزا اسکیم میں شامل ممالک کے شہریوں کو صرف اپنا مستند پاسپورٹ دکھانا ہوگا جس کے بعد انہیں ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی جب کہ ویزا فری اسکیم قطر کو خطے کا آزاد ترین ملک بنادیگی۔

فری ویزا حاصل کرنے والے نمایاں ممالک میں امریکا، برطانیہ، کینیڈا، بھارت، جنوبی افریقہ ،ْ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور مشرقی افریقی ملک سیچلس شامل ہیں ،پہلے سے ویزا فری 6 خلیجی ممالک کے علاوہ لبنان واحد عرب ملک ہے جسے اسکیم میں شامل کیا گیا ،ْمفت ویزا حاصل کرنے والے افراد کو ان کے ملک کی کیٹیگری کے حساب سے قطر میں قیام کی اجازت ہوگی، کم سے کم قیام کی مدت 30 روز اور زیادہ سے زیادہ 180 دن ہیں جبکہ شہریوں کے لئے 90 روز کا ویزا بھی ہے۔

(جاری ہے)

قطر ٹورازم اتھارٹی کے قائم مقام چیئرمین حسن ال ابراہیم کا کہنا ہے کہ فری ویزا اسکیم کے ذریعے لوگوں کو قطر کی جانب سے مہمان نوازی کا موقع ملے گا اور یہاں آکر غیر ملکیوں کو ثقافتی ورثے اور قدرتی خزانے کو دریافت کرنے کا موقع ملے گا۔ خیال رہے کہ نومبر 2016 میں قطر نے فری ٹرانزٹ ویزا متعارف کرایا تھا جس کے تحت مختلف ممالک کے مسافروں کو کم سے کم 5 گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ 4 دن تک قیام کی اجازت دی گئی تھی۔ جبکہ کچھ روز قبل قطر نے غیر ملکیوں کو مستقل شہریت دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :