مرنے سے پہلے ملااختر منصور کو پتہ تھا کہ اسکے ساتھ کچھ غلط ہونے والا ہے،سابق طالبان کمانڈر کا انکشاف

ملا منصورنے موت سے چند گھنٹے قبل اپنے بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کو اسکی موت کیلئے تیار رہنے اور متحد رہنے کو کہا تھا امریکی ڈرون حملے میںہلاک ہونے والے سابق طالبان امیر کے قریبی ساتھی کا انٹرویو

بدھ 9 اگست 2017 23:37

مرنے سے پہلے ملااختر منصور کو پتہ تھا کہ اسکے ساتھ کچھ غلط ہونے والا ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اگست2017ء) پاک افغان سرحد پر امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے افغان طالبان کے سابق امیر ملا اخترمنصورکے ایک قریبی ساتھی سابق کمانڈر نے انکشاف کیا ہے کہ مرنے سے چند گھنٹے قبل ملا منصور کو پتہ تھا کہ اسکے ساتھ کچھ غلط ہونے والا ہے اسی لیے اس نے اپنے خاندان والوں کو اسکی موت کیلئے تیار رہنے اور متحد رہنے کو کہا تھا۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار’’ نیویار ک ٹائمز‘‘ کے مطابق ملا منصورکے ایک قریبی سابق کمانڈر نے ایک انٹرویو میں بتایاہے کہ ڈرون حملے میں ہلاکت سے قبل ملا منصور کو معلوم تھاکہ اس کے ساتھ کچھ غلط ہونے والا ہے اسی وجہ سے اس نے اپنے بھائی اور دیگر رشتہ داروں کوبتا دیا تھاکہ وہ اپنے آپ کو اسکی موت کیلئے تیار کرلیں اور متحد رہیں۔طالبان کمانڈر نے انٹرویو دینے سے پہلے نام اور مقام ظاہر نہ کرنے کی شرط رکھی تھی کیونکہ وہ حال ہی میں باغیوں کی صفوں سے منحرف ہوگیا تھا اسکی جان خطرے میں تھی ۔واضح رہے کہ مئی 2016میں طالبان امیر ملااختر منصور اس وقت امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا تھا جب وہ ایران کے خفیہ دورے سے واپسی پر جنوب مغربی پاکستان کے دور دراز علاقے میں ایک گاڑی میں سفرکررہا تھا۔

متعلقہ عنوان :