بھارت اپنی تمام افواج کو واپس بیرکس میں بھیجے ،چین کامطالبہ

بھارتی فوجی بلڈوزروں سمیت ابھی بھی چین کے سرحدی علاقہ میں موجود ہیں، چینی وزارت خارجہ

بدھ 9 اگست 2017 23:46

بھارت اپنی تمام افواج کو واپس بیرکس میں بھیجے ،چین کامطالبہ
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اگست2017ء) چین نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی اپنے بلڈوزروں سمیت ابھی بھی چین کے سرحدی علاقہ میں موجود ہیں ، بھارت کو تمام آلات سمیت اپنی تمام افواج کو واپس بیرکس بھیجنا چاہیے ، اگر بھارت ایسا نہیں کرتا ہے تو اسے چین کی سلامتی پر خطرہ تصور کیا جائے گا ۔ معروف چینی سرکاری روزنامہ گلوبل ٹائمز کے مطابق گزشتہ روز چینی وزارت خارجہ کی جانب سے زوردیا گیا کہ بھارت سازوسامان سمیت اپنی تمام افواج کو واپس بیرکس میں بھیجے ۔

(جاری ہے)

چونکہ بھارت کے 53فوجی جوان بلڈوزر سمیت ابھی بھی دوکھلم میں چینی علاقہ میں موجود ہیں ۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر بھارت ایسا نہیں کرے گا تو اسے چین کی سلامتی پر حملہ تصور کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ چین اور بھارت مابین دوکھلم سیکٹر میں تنائو گزشتہ دو ماہ سے جاری ہے اور ابھی تک اس تنائو میں کمی نہیں آئی ہے ۔ چین بھارتی افواج کی مکمل واپسی تک کسی مذاکرات کا حامی نہیں ہے ۔ چین بھارتی فوجیوں کا جلد ازجلد عالقہ سے انخلاء چاہتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :