چین میں 7 شدت کا زلزلہ،درجنوں ہلاکتیں، ہزاروں زخمی

جنوب مغربی چین میں زلزلے سے تقریبا 100 افراد ہلاک اور ہزاروں کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے ، ایک لاکھ30 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا، قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کی رپورٹ

بدھ 9 اگست 2017 23:46

چین میں 7 شدت کا زلزلہ،درجنوں ہلاکتیں، ہزاروں زخمی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اگست2017ء) چینی حکومت کے مطابق ،ملک کے جنوب مغرب میں 7 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں تقریبا 100 افراد ہلاک اور ہزاروں کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔چین میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ30 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔چین کی جیو جائی گو کاونٹی میں ہونے والے زلزلے سے اب تک 31ہزار500 سیاحوں کو زلزلے سے متاثرہ علاقہ سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے،چینی صدر شی جن پھنگ نے متعلقہ اداروں کو عوام کی ہر ممکنہ خدمت کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر کے ان کا علاج معالجہ اور ان کی دوبارہ بحالی کے سلسلہ میں جلد از جلد اقدامات کئے جائیں، چین کے صوبہ سی چھوان کی کائونٹی جیو جائی گو میں گذشتہ روززلزلہ نے تباہی مچا دی ۔

(جاری ہے)

اس تباہی کے نتیجہ میں اب تک 100افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔جبکہ 31ہزار5سو سیاحوں کو زلزلے سے متاثرہ علاقہ سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔زلزلہ کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلہ کی اطلاع ملتے ہی چین کے صدر شی جن پھنگ نے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر کے ان کا علاکج معالجہ اور ان کی دوبارہ بحالی کے سلسلہ میں جلد از جلد اقدامات کئے جائیں۔

جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جانی نقصان کا ازالہ نا ممکن ہے لیکن لواحقین کی داد رسی کی جائے گی۔اس وقت سیلاب کی بھی آمد آمد ہے اور ساتھ ہی چین میں سیاحت کا موسم بھی ہے اس لئے ہمیں موسم کے وارننگ نظام کو زیادہ موثر اور مربوط بنانا ہو گا تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کے جان و مال کا تحفظ کیا جا سکے۔ یاد رہے کہ 2008 میں بھی اسی علاقے میں زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں تقریبا87 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :