چیئرمین نیب کی نیب ہیڈکوارٹرز کی نئی عمارت کومقررہ نظام الاوقات میں مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 9 اگست 2017 23:52

چیئرمین نیب کی  نیب ہیڈکوارٹرز کی نئی عمارت کومقررہ نظام الاوقات میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2017ء) قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین قمرزمان چوہدری کی زیرصدارت اجلاس میں نیب ہیڈکوارٹرز کی نئی عمارت کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں نیب ہیڈکوارٹرز کی نئی عمارت پر عملی پیش رفت اورکام کے معیارکے تمام پہلووں کو زیرغور لایا گیا۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے دوران پاک پی ڈبلیوڈی کے چیف انجنئیر(این) نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ چیئرمین نیب کے آخری دورے کے بعد ان کی ہدایات کے عین مطابق نیب ہیڈکوارٹرز کی عمارت کا تعمیراتی کام مکمل کیا گیا۔

چیئرمین نیب نے منصوبہ کی تکمیل میں غیرضروری تاخیر پر تشویش کا اظہارکیا اور کہاکہ قومی احتساب بیورو نے ہیڈکوارٹرز کی نئی عمارت کا افتتاح رواں سال 17اگست کو کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔انہوں نے تمام متعلقہ اداروں اورافراد کو منصوبہ کو مقررہ نظام الاوقات میں مکمل کرنے کی ہد ایت کی۔

متعلقہ عنوان :