لاہور، مسلم لیگ (ن) کی ریلی کے موقع پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک پالان جاری

بدھ 9 اگست 2017 23:54

لاہور، مسلم لیگ (ن) کی ریلی کے موقع پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2017ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور ایس ایس پی رائے اعجاز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی ریلی کے موقع پر شہریوں کی سہولت اور شہر بھر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے جامع ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی بھی جگہ ٹریفک کا کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں مسلم لیگ (ن) کی ریلی کے سلسلہ میں ٹریفک پلان جاری کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ روٹ پلان کے مطابق امامیہ کالونی پھاٹک ، برکت ٹاؤن پلی ، شاہدرہ ریلوے اسٹیشن، شاہدرہ چوک ، راوی ٹول پلازہ، نیازی شہید چوک ، ٹمبر مارکیٹ چوک، آزادی فلائی اوور ، یو ٹرن پیر مکی اور دربار داتا صاحب تک ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے روٹ کو 11سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہر سیکٹرکی نگرانی ایک ڈی ایس پی کریگا،ٹریفک روانی کو یقینی بنانے کیلئی4ایس پیز،20ڈی ایس پیز،70انسپکٹرز سمیت02 ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے۔

اس کے علاوہ8ٹریفک اسکواڈز بھی تشکیل دیئے گئے ہیں جو رش والی جگہوں پر فوری پہنچ کر ٹریفک کو کلیر کروائیں گے۔گاڑی خراب ہونے کی صورت میں فوری ٹریفک کلیئر کروانے کیلئے 5بریک ڈاؤنزاور18فوک لفٹرزسے بھی مدد حاصل کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ موسمی حالات کے پیش نظرشہریوں کی سہولت اور فوری طبی ا مداد کیلئی6عارضی میڈیکل کیمپ بھی لگائے جارہے ہیں۔

ایک کنڑول روم سیف سٹی اتھارٹی میں جبکہ مانیٹرنگ روم قربان لائنز میں قائم کیا جائیگا۔ شہریوں کو ٹریفک کی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھنے کیلئے سٹی ٹریفک ریڈیوFM88.6سے پیغامات نشر کئے جاتے رہیں گے۔شہری متبادل راستوں کی معلومات حاصل کرنے کیلئے سٹی پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال بھی کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک روٹ پلان کے مطابق مورخہ 11 اگست کوگوجرانوالہ جی ٹی روڈ سے امامیہ کالونی پھاٹک ، شاہدرہ ، نیازی شہید چوک اور دربار داتاصاحب سمیت مختلف مقامات پر بوجہ جلوس عام ٹریفک کیلئے دونوں اطراف کی سڑکیں ممکنہ طور پر بند ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری جی ٹی روڈ پرغیر ضروری سفر سے گریزکریں اور موٹروے کو ترجیح دیں۔جنوبی پنجاب کی ٹریفک جو براستہ جی ٹی روڈ لاہور سے راولپنڈی جانا چاہتی ہے وہ لاہور سے براستہ موٹروے راولپنڈی جا سکتی ہے۔لاہور سے راولپنڈی اسلام آباد ، پشاور اور آزاد کشمیر آنے جانے والی ٹریفک بھی موٹروے استعمال کرے۔لاہور سے موٹروے تک رسائی کیلئے ٹھوکر نیاز بیگ اور بابو صابو انٹرچینج ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھلے ہوں گے جہاں ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات ہو گی۔

موٹروے کے علاوہ فیصل آباد، گوجرانوالہ ،جڑانوالہ اور شیخوپورہ کی ٹریفک کے لئے سگیاں برج کھلا ہو گا۔جی ٹی روڈسے منسلکہ شاہدرہ ٹاؤن، کالا خطائی ،رسول پارک، بہار شاہ کالونی سے لاہورمیں آمدورفت کے لئے پرانا راوی پل کا استعمال کریں۔شاہدرہ ،ونڈالہ ، جیا موسیٰ، بیگم کوٹ ، فرخ آباد سے لاہورمیں آمدورفت کے لئے سگیاں پل کا استعمال کریں۔

نارووال ، نارنگ منڈی سے براستہ کالا خطائی روڈ ،حاجی کوٹ سے بذریعہ پرانا راوی پل لاہور میں داخل ہو سکیں گے۔جی ٹی روڈ سے آنے والے لوگ براستہ کالا شاہ کاکو انٹرچینج موٹروے کو استعمال کرتے ہوئے سگیاں ، بابو صابو اور ٹھوکر نیاز بیگ سے لاہور میں داخل ہو سکیں گے۔مال روڈ، کینال روڈ، فیروز پور روڈ، بند روڈ اور رنگ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھلیں ہوں گی۔میٹرو بس سروس ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک بند رہے گی جبکہ ایم اے اوکالج سے گجومتہ تک کھلی رہے گی۔پبلک ٹرانسپورٹ/ایمبولینس،1122 اورفائر بریگیڈ کی گاڑیاں مندرجہ بالا روٹ کو ترجیحی بنیادوں پر استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :