مقبوضہ کشمیر، حریت رہنما شیخ عبدالعزیز کی شہادت کی برسی پر مزار شہدا ء سرینگر پر دعائیہ مجلس کا انعقاد

جمعہ 11 اگست 2017 20:11

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) مقبوضہ کشمیر میں ممتاز حریت رہنما شیخ عبدالعزیز کی شہادت کی 9ویں برسی کے موقع پر مزار شہداء سرینگر پر ایک عائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی فوجیوں نے شیخ عبدالعزیز کو 11اگست2008کو اس وقت گولی مار کر شہید کر دیا تھا جب وہ جموںکے ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے مقبوضہ وادی کے معاشی بائیکاٹ کے خلاف سرینگر سے کنٹرول لائن کی طرف ایک مارچ کی قیادت کر رہے تھے کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دعائیہ تقریب میں امتیاز احمد ریشی، محمد یاسین عطائی، عمر عادل ڈار، مختار احمد صوفی،حاجی قدوس، غلام محمد میر، طہور صدیقی، سجاد احمد رفیق احمد اور دیگر حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے علاوہ بڑی تعداد میں عام لوگوں نے شرکت کی۔

حریت رہنمائوں نے اس موقع پر شیخ عبدلعزیز اوردیگر شہید کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید نے 11اگست 2008کو کنٹرول لائن کی طرف مارچ کی قیادت کے دوران سینے پر گولی کھا کرقربانی کی ایک عظیم داستان رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز نے ایثار و قربانی کی جو شمع روشن کی اسے ہر قیمت پرمنور رکھا جائے گا۔انہوںنے شیخ عبدالعزیز اور دیگر لاکھوں شہید کے عظیم مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :