وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ورلڈ ٹیم سنوکر چمیپئن شپ جیتنے پرپاکستان کی ٹیم ٹو کے کھلاڑیوں کو مبارکباد

جمعہ اگست 20:22

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ورلڈ ٹیم سنوکر چمیپئن شپ جیتنے پرپاکستان کی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ورلڈٹیم سنوکر چمیپئن شپ جیتنے پرپاکستان کی ٹیم ٹو کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔

بابر مسیح اور محمد آصف نے ورلڈ ٹیم سنوکرچمیپئن شپ جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابر مسیح اور محمد آصف کا ورلڈٹیم سنوکر چمیپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنا ایک ا عزاز ہے۔پاکستان کی ٹیم ٹو کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کر کے فتح حاصل کی۔

Your Thoughts and Comments