انسداد دہشت گردی فورس نے فاروقیہ چیک پوسٹ کے قریب کارروائی کر کے اغواء کار گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا

جمعہ 11 اگست 2017 20:56

انسداد دہشت گردی فورس نے فاروقیہ چیک پوسٹ کے قریب کارروائی کر کے اغواء ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) انسداد دہشت گردی فورس نے فاروقیہ چیک پوسٹ کے قریب کارروائی کے دوران اغواء کار گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس ہری پور نے تھانہ حطار کی حدود فاروقیہ چیک پوسٹ کے قریب پنجاب سے ٹیکسلا میں داخل ہونے والے اغواء کار گروہ کے سرغنہ کو گر فتارکر لیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم شہزاد سکنہ لوسہر ٹیکسلا کے خلاف تھانہ صدر ہری پور میں سال 2010ء کے دوران ڈاکٹر ہارون نامی شخص کو اغواء کر کے تاوان وصول کرنے کا الزام عائد تھا جس کے خلاف زیر دفعہ 365-A اور 7ATA کے تحت مقد مہ درج تھا اور ملز م7 سال سے زائد عرصہ گذرنے کے باوجود بھی اشتہاری تھا جبکہ ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :