ووٹ کی بے قدری پاکستانیوں کو قبول نہیں ،ْڈیڑھ کروڑ ووٹ لے کر منتخب ہونے والے وزیراعظم کو نکال دیا گیا ،ْسعد رفیق

پاکستان میں قانون سب کیلئے ایک ہو گا، اقتدار تو ملے اختیار نہ ملے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے ،ْوزیر ریلوے

جمعہ 11 اگست 2017 21:15

ووٹ کی بے قدری پاکستانیوں کو قبول نہیں ،ْڈیڑھ کروڑ ووٹ لے کر منتخب ہونے ..
گجرات /گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ووٹ کی بے قدری پاکستانیوں کو قبول نہیں ،ْڈیڑھ کروڑ ووٹ لے کر منتخب ہونے والے وزیراعظم کو نکال دیا گیا،ْپاکستان میں قانون سب کیلئے ایک ہو گا، اقتدار تو ملے اختیار نہ ملے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔نواز شریف کے قافلے کے ہمراہ گجرات پہنچنے پر عوام کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گاڑی کی ٹکر سے شہید ہونے والے بچے کے خاندان سے ہمدردی ہے،ہمارے ساتھی اس شہید بچے کے گھر گئے ہیں۔

سعد رفیق نے شرکائے جلسہ سے سوال کیا کہ آپ کیسا پاکستان چاہتے ہیں لوڈشیڈنگ والا یا لوڈشیڈنگ کے بغیر، کیا نواز شریف کے ساتھ یہ سلوک مناسب تھا جس پر شرکاء نے جواب دیا نہیں ۔

(جاری ہے)

سعد رفیق نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ اختیار کے بغیر اقتدار کاکوئی فائدہ نہیں ،ْنواز شریف وزارت عظمیٰ بحال کرنے نہیں ملک کی سمت درست کرنے نکلے ہیں ،ْاب وزیراعظم نوازشریف کے کارکن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کیا گیا، نواز شریف بجلی کے کارخانے لگا رہا تھا، نواز شریف ملک میں سی پیک لے کر آیا، نواز شریف نے موٹروے اور میڈیکل کالج بنائے، کیا نواز شریف کے ساتھ یہ سلوک مناسب تھا ۔ سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف ترقی کی بات کرتا ہے، پاکستان میں قانون سب کیلئے ایک ہو گا، اقتدار تو ملے اختیار نہ ملے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

گوجرانوالہ میں انہوںنے کہاکہ نوازشریف کے پیچھے صفیں باندھ لی ہیں نوازشریف کی قربانیوں کو دیکھ کر انہیں اپنا سیاسی امام مانا ۔انہوںنے کہاکہ میرے والد نے بھٹو کی آمریت کو چیلنج کیا انہوںنے کہاکہ میرے والد نے ایوب کی آمریت کو چیلنج کیا ،ْ جیلیں کاٹیں ۔انہوںنے کہاکہ گوجرانوالہ والوں میں بہت دل جلا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :