مصطفی کمال کا ڈی ایس پی حنیف اور اہلکار کی عزیز آباد میں دہشت گردی کے حملے میں شہادت پر افسوس کا اظہار

قانون نافذ کرنیوالے ادارے کراچی کا امن تباہ کرنیوالے عناصر کیخلاف کارروائی یقینی بنائیں، چیئرمین پاک سرزمین پارٹی

جمعہ 11 اگست 2017 22:10

مصطفی کمال کا ڈی ایس پی حنیف اور اہلکار کی عزیز آباد میں دہشت گردی کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے ڈی ایس پی حنیف اور اہلکار کی عزیز آباد میں دہشت گردی کے حملے میں شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہی. انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں تواتر کے ساتھ متعدد وارداتوں میں ہمارے پولیس کے جوانوں سمیت عام شہریوں بالخصوص سیاسی کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہوا ہی.

(جاری ہے)

انہوں نے ان واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں ان واقعات کی وجہ سے ڈر اور بیچینی پائی جاتی ہے، انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ کراچی کا امن تباہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی یقینی بنائیں، دہشت گردی اور اسٹریٹ کرائم کا سدباب کر کے عوام میں جان و مال کے تحفظ کو اجاگر کریں تاکہ کراچی کی رونقیں بحال ہوں. انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔