پشاور، پولیس نے لاکھوں مالیت کی چرس برآمد کرکے منشیات کے دو قبائلی سمگلروں کو گرفتار کرلیا

جمعہ 11 اگست 2017 22:42

پشاور، پولیس نے لاکھوں مالیت کی چرس برآمد کرکے منشیات کے دو قبائلی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) کوہاٹ استرزئی پولیس نے لاکھوں مالیت کی چرس برآمد کرکے منشیات کے دو قبائلی سمگلروں کو گرفتار کرلیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ استرزئی عبدالرئوف نے پولیس نفری کے ہمراہ کوہاٹ اورکزئی بائی پاس روڈ پر پرانا مرئی چیک پوسٹ میں ناکہ بندی کررکھی تھی کہ اس اثناء میں اورکزئی ایجنسی سے کوہاٹ آنیوالی ایک مسافر کوچ کو تلاشی کی غرض سے روک لیا گیا ۔

پولیس نے تلاشی کے دوران کوچ میں سوار منشیات کے دو قبائلی سمگلروں قائم علی ولد مہربان علی ساکنان اورکزئی ایجنسی کے قبضے سے مجموعی طور پر ساڑھے سات کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمدکرکے انہیں گرفتار کرلیا۔پولیس نے منشیات سمیت گرفتار دونوں سمگلروں کو تھانہ استرزئی منتقل کردیا جہاں انکے خلاف بھاری مقدار میں چرس سمگل کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :