جمہوری ، وفاقی اور پارلیمانی پاکستان ہی عوام کا فیصلہ ہے،
پاکستان ابتدا ہی سے ایک وفاقی ملک تھالیکن جب بھی صوبائی خود مختاری یا اپنے وسائل پر کنٹرول کی بات کی گئی تو انہیں غدار قرار دیا جانے لگا، ملک اداروں کے مابین تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا ، ہر ادارہ اپنی آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے اپنا کردار خوش اسلوبی سے ادا کرے تو ملک ترقی کرے گا چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کا سیمینار سے خطاب
جمعہ 11 اگست 2017 22:48
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر ثقافتوں کو پھلنے پھولنے کا موقع دیا جائے تو پاکستانی ثقافت اُبھرے گی ۔
میاں رضاربانی نے کہا کہ اشرافیہ کو یہی نظام پسند تھا تاکہ ایسے شہری پیدا کیے جائیں جن کو اپنی تاریخ کا علم نہ ہو اور اشرافیہ اپنے اقتدار کو طول دے سکے ۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میاں رضاربانی نے کہا کہ نصاب کی کتابوں میں بھی تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اور تاریخ کے وہ حصے جن کا تعلق عوام کی جدوجہد سے تھا ان کو مسخ کیا گیا ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قائد اعظم ؒنے پاکستان کا جو تصور پیش کیا تھا وہ فلاحی ریاست کا تصور تھا انہوں نے جمہوری ،وفاقی اور ترقی پسندانہ سوچ رکھنے والی ریاست کا تصور دیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنا ہوگا اور آگے بڑھنا ہوگا کیونکہ وفاق اندرونی اور بیرونی طور پر ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں بنیادی فیصلے کرنے ہونگے ۔ایک جمہوری ، وفاقی اور پارلیمانی پاکستان ہی عوام کا فیصلہ ہے ۔ میاں رضاربانی نے خبردار کیا کہ آج ہم جس نہج پر کھڑے ہیں وہاں ملک اداروں کے مابین تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا آئین میں ریاستی اداروں کے حدود کا تعین کیا گیا ہے اور ہر ادارہ اپنی آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے اگر اپنا کردار خوش اسلوبی سے ادا کرے تو ملک ترقی کرے گا۔انہوں نے بین الادارہ جاتی ڈائیلاگ کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اداروں کے مابین چپقلش کی وجہ سے پاکستان آگے نہیں بڑھ پا رہا تاہم ڈائیلاگ کے ذریعے تحفظات کو دور کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی صورتحال بھی کافی نازک ہے جبکہ اندرونی سطح پر دہشت گردی ، عدم توازن اور دیگر دوسرے مسائل کا سامنا ہے اور عام شہری کو اس کے حقوق نہیں مل رہے جنہیں حل کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی نوجوان نسل پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ ہم اپنے عزم اور حوصلے کی بنیاد پر ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے ۔ مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جمہوری اداروں اور جمہوری روایات کو ملک میں مضبوط نہیں ہونے دیاگیا جبکہ پاکستان کے تصور کو بھی تبدیل کیا گیا اور اس طرح سے ترجیحات بھی تبدیل ہو گئیں اور اختیارات کو اپنے ہاتھ میں لینے کی غرض سے سیاسی اداروں اور سیاستدانوں کی کردار کشی کی گئی ۔ سیمینار میں بڑی تعداد میں مختلف مکتبہ ہائے فکر،طلبا ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور نوجوانان نے شرکت کی ۔مزید اہم خبریں
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘امریکی میڈیا کا دعوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.