جب تک پاکستان کو اصلی پاکستان نہیں بنا دیتے ہیں چین سے نہیں بیٹھوں گا ،ْ نوازشریف

پاکستان جیسے ہی ترقی کر نے لگا تو سازشیں شروع ہوگئیں ،ْ سوچا جارہا تھا کہ نوازشریف کامیاب ہوگیا تو اگلے سال پھر نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت آجائیگی ،ْ پاکستان چند مخصوص لوگوں کا ملک نہیں ،ْ جب سے پیدا ہواہوں پاکستان کیساتھ وفا دارہوں ،ْ آپ ووٹ دیتے ہیں ،ْ دوسرے اٹھا کر باہر پھینک دیتے ہیں ،ْکیا قوم ایسے ہتھکنڈوں کو معاف کریگی نوازشریف کو کیوں نکالا آج میرا پوچھنا بنتا ہے عوام بھی پوچھیں ،آپ کے ووٹ کا احترام ہوگا تو آپ کو حقوق ملیں گے ،ْ انصاف قائم ہوگا ،ْ ظلم ختم ہوگا ،ْ ترقی عروج پر جائیگی ،ْ میں آپ کو پروگرام دونگا ،ْ پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے ساتھ دینا ہوگا ،ْ گوجرانوالہ میں خطاب

جمعہ 11 اگست 2017 22:49

جب تک پاکستان کو اصلی پاکستان نہیں بنا دیتے ہیں چین سے نہیں بیٹھوں گا ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشر یف نے کہا ہے کہ ،ْپاکستان جیسے ہی ترقی کر نے لگا تو سازشیں شروع ہوگئیں ،ْ سوچا جارہا تھا کہ نوازشریف کامیاب ہوگیا تو اگلے سال پھر مسلم لیگ (ن) کی حکومت آجائیگی ،ْ پاکستان چند مخصوص لوگوں کا ملک نہیں ،ْانشا ء اللہ جب تک پاکستان کو اصلی پاکستان نہیں بنا دیتے ہیں نہ خود چین سے بیٹھوں اور نہ آپ کو بیٹھنے دونگا ،ْ نوازشریف کو انہوںنے وزارت عظمیٰ سے ہٹایا ہے آپ کے دلوں سے نہیں نکال سکے ،ْ جب سے پیدا ہواہوں پاکستان کیساتھ وفا دارہوں ،ْ آپ ووٹ دیتے ہیں ،ْ دوسرے اٹھا کر باہر پھینک دیتے ہیں ،ْکیا قوم ایسے ہتھکنڈوں کو معاف کریگی نوازشریف کو آپ نے کیوں نکالا آج میرا پوچھنا بنتا ہے عوام بھی پوچھیں ،ْ آپ کے ووٹ کا احترام ہوگا تو آپ کو حقوق ملیں گے ،ْ انصاف قائم ہوگا ،ْ ظلم ختم ہوگا ،ْ ترقی عروج پر جائیگی ،ْ میں آپ کو پروگرام دونگا ،ْ پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے ساتھ دینا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو گوجرانوالہ میں کارکنوں کے اجتماع سے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ نوازشریف آج آپ کا مرید اور ممنون ہے جس طرح سے آپ نے نوازشریف کا فقید المثال استقبال کیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف زندگی بھر کبھی نہیں بھولے گا ،ْآپ نے مجھے بہت پیار دیا ہے ،ْ مجھے بہت محبت دی ہے ،ْ میں پہلے بھی گوجرانوالہ کئی بار آیاہوں لیکن جو پیار آج ملا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔

انہوںنے کہاکہ شاندار استقبال کر نے پر گوجرانوالہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،ْگوجرانوالہ کے بھائیوں کو نوازشریف زندگی بھر نہیں بھولے گا ۔انہوںنے کہاکہ یہ پیار اور محبت کسی کسی کو نصیب ہوتی ہے ،ْ میں خوش نصیب ہوں کہ گوجرانوالہ کے لوگ اتنا پیار کرتے ہیں ،ْمیں بھی آپ سے بہت پیار کرتا ہوں ۔انہوںنے کہاکہ میں آپ کو یہ بتانے آیا ہوں کہ میں گھر جارہا تھا راستے میں آپ کا پیار نصیب ہوا ،ْ میں لاہور جارہا تھا ،ْمجھے گوجرانوالہ نے روک لیا ہے۔

نوازشریف نے کہاکہ گوجرانوالہ کی بہت بڑی تاریخ ہے ،ْ ججوں کی بحالی کیلئے لانگ مارچ کیا اور جیسے ہی گوجرانوالہ پہنچے اعلان ہوگیا کہ جج بحال ہوگئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ گوجرانوالہ میرے لئے بڑا مبارک شہر ہے ۔ اس موقع پر جلسے کے شرکاء نے آئی لو یو کے نعرے لگائے جس کے جواب میں نوازشریف نے آئی لو یو ٹو کہا ۔انہوںنے کہاکہ آج نوازشریف آپ کے سامنے ہے ۔

انہوںنے سوال کیا کہ نوازشریف کو آپ نے منتخب کر کے وزیر اعظم بنایا تھا یا نہیں جس پر شرکاء نے ہاں کا جواب دیا ۔نوازشریف نے کہاکہ آج نوازشریف کو انہوںنے نکال دیا مگر آپ کے دلوں سے نہیں نکال سکے ۔نوازشریف نے کہاکہ انہوںنے کاغذوں پر نکال دیا آپ کے دل سے نہیں نکال سکے ۔آپ کل انشاء اللہ نوازشریف کو دوبارہ وزیر اعظم بنا دینگے لیکن میرا مقصد وزیراعظم بننا نہیں ہے ،ْمیرا مقدمہ عوام کی عدالت میں ہے کہ پاکستان کے مالک بیس کروڑ عوام ہیں ۔

پاکستان کے مالک گوجرانوالہ کے لاکھوں لوگ ہیں یا نہیں پھر مجھے کس بات پر نکالا گیا اس لئے کہ پاکستان کی روشنیاں واپس آرہی تھیں ،ْ لوڈیڈنگ کو ختم کیا جارہا تھا ،ْ بجلی سستی ہورہی تھی ،ْ ملک ترقی کرر ہا تھا ،ْ بے روز گار ی کا خاتمہ ہورہا ہے ،ْ دنیا پاکستان کو مان رہی تھی کہ پاکستان ترقی کررہا ہے ،ْیہاں کارخانے چلنے شروع ہوگئے ،ْ تجاروت بڑھنی شروع ہوگئی ،ْ بے روز گاری ختم ہو نا شرورع ہوگئی اور پاکستان میں شاہراہیں ،ْ موٹروے ،ْ ہائی وے سب بن رہے تھے اور بڑے زوروں سے بن رہے تھے ،ْ پاکستان کے اندر امن قائم ہورہا ہے ،ْاب دنیا تسلیم کررہی ہے کہ پاکستان بدل رہا تھا یہ راس نہیں آیا ،ْ یہ لوگوں کو بر داشت نہیں ہوا اور دھرنے شروع ہوگئے ،ْیہ سوچا جارہا تھا کہ نوازشریف کامیاب ہوگیا تو پھر اگلے سال پھر نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت آجائیگی ،ْ یہی وہ لوگ سوچ رہے تھے ،ْ گوجرانوالہ کے لوگ بتائیں یہ لوگ وہی سوچ رہے تھے جس پر شرکاء نے جواب میں ’’یس ‘‘کہا ۔

نوازشریف نے کہاکہ پاکستان میں بد حالی ختم ہوگئی ،ْپاکستان میں امن قائم ہوگیا ،ْ پاکستان خوشحال ہوگیا ،ْ غربت کا خاتمہ ہوگیا ،ْ ہسپتال بننے شروع ہوگئے ،ْ ہیلتھ کارڈ ملنے شروع ہوگئے تو وہ سمجھتے تھے کہ پاکستان کی کوئی عزت نہیں رہے گی ،ْ نوازشریف دوبارہ منتخب ہو جائیگا ،ْ پاکستان کے عوام دوبارہ وزیراعظم بنائینگے ،ْ اسی وجہ سے نوازشریف کے خلاف سازشیں ہوئیں ،ْ پچھلے ساڑھے تین سال سے سازشیں ہورہی تھیں ہم نے مقابلہ کیا اس کے باوجود ترقی کا پہیہ تیز کیا ،ْ یہ سازشیں بھی تیز ہوگئیں ۔

انہوںنے کہاکہ نوالزشریف کو وزارت عظمیٰ سے رسوائی کے ساتھ نکالا گیا ہے ،ْ کیوں نکالا گیا گوجرانوالہ کے لوگوں بتائیں کیوں نکالا گیا کیا کرپشن کی تھی نوازشریف نے کیا رشوت لی تھی نواز شریف نے ،ْ کونسی نے کمیشن نوازشریف نے لی تھی ،ْ کونساروپیہ خورد برد کیا تھا ،ْ یہ وہ بھی مانتے ہیں جنہوںنے نکالا ہے نواز شریف نے کوئی کرپشن نہیں کی ،ْ تو پھر بندہ ان سے پوچھے ،ْنوازشریف کو آپ نے کیوں نکالا آج میرا پوچھنا بھی بنتا ہے عوام بھی پوچھیں ،ْ نوازشریف نے کونسی پاکستان کی غدارزی کی نوازشریف پاکستان سے وفادار ہے جب سے پیدا ہوا ہوں پاکستان کا وفار دار ہوں ،ْ کوئی کرپشن ثابت کرو ،ْمجھے بتائیں میں نے کونسی حرام کی کمائی کی تھی ،ْ پہلے بھی دو بار وزیر اعظم رہا ،ْ میں نے ایٹمی دھماکے کئے ،ْ ایٹمی قوت بنانے والے وزیر اعظم کیساتھ یہ سلوک کیا جاتا ہے آپ اس بات کا حساب لوگے یا نہیں جب وزیر اعظم نوازشریف تھا دوڈھائی سال کے بعد حکومت توڑ دی گئی ،ْپھر ڈھائی سال بعد مشرف نے توڑ دی ،ْپھر وزیراعظم کو فارغ کر دیا گیا نوازشریف نے کہا کہ میں پوچھتا ہوں کہ کروڑں عوام کے ووٹ کی عزت ہے یا نہیں آپ ووٹ دیں اور کوئی پھاڑ کر آپ کے ہاتھ تھما دیں ،ْ آپ کو حساب لینا ہوگا ۔

نوازشریف نے کہاکہ پچھلے ستر سالوں سے پاکستان کی یہی تاریخ رہی ہے جو بھی وزیر اعظم آیا اس کو ذلیل و رسوا کر کے باہر نکالا گیا ،ْکسی کو پھانسی دی گئی ،ْ کسی کو ہتھکڑی لگائی گئی ،ْ کسی کو جلا وطنی دی گئی ،ْ جیلوں میں ڈالا گیا کیا وزیر اعظم کے ساتھ یہی کچھ ہوتا رہے گا کیا کبھی آپ کے ووٹ کی عزت ہوگی ،ْ حرمت ہوگی کیا وزیر اعظم کے ساتھ یہی سلوک ہوتا رہے گا یہ پاکستان میں ایسا ہورہا ہے دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا ،ْکوئی ملک تو بتائیں جہاں سترسالوں سے یہ تماشا لگا ہوا ہو ،ْ یہ بد نصیبی پاکستان کے حصے میں ہے ،ْ اتنا بد نصیب پاکستان ہے جو آج تک اپنی راہ متعین نہیں کر سکا ۔

نوازشریف نے کہاکہ کبھی ڈکٹیٹر شپ آتی ہے ،ْ کبھی مارشل لاء لگتے ہیں کبھی ٹوٹی پھوٹی جمہوریت آتی ہے ،ْ اٹھارہ وزرائے اعظم کو مدت پوری نہیں کر نے دی گئی اوسطاً ایک وزیر اعظم کو ڈیڑھ سال ملا انہوںنے کہاکہ تین ڈکٹیٹرتیس سال کھا گئے ،ْ یہ کب تک تماشا ہوتا رہے گا 14اگست کو پاکستان کی 70ویں سالگرہ آرہی ہے آپ اپنے دل سے عہدہ کریں کہ پاکستان کیساتھ اب ایسا سلوک نہیں ہونے دینگے دل سے عہد کریں گوجرانوالہ کے لوگ عہدہ کرتے ہیں تو پورا بھی کرتے ہیں ،ْ پاکستان کی ترقی کسی کو راس نہیں آئی ۔

انہوںنے کہاکہ کوئی اور بہانہ نہیں ملا تو اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر برطرف کر دیا گیا ،ْآپ کو اس بات کی سمجھ آتی ہے ،ْکیا یہ صحیح فیصلہ ہے ۔ اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ جو سمجھتے ہیں فیصلے درست نہیں وہ ہاتھ کھڑا کریں جس پر جلسے کے شرکاء نے ہاتھ اٹھا کر جواب دیئے ۔نوازشریف نے کہاکہ یہ قوم کا فیصلہ بھی دیکھ لو ،ْ گوجرانوالہ کا فیصلہ بھی دیکھ لیں ۔

نوازشریف نے کہاکہ گوجرانوالہ کا فیصلہ بھی پوری قوم کا فیصلہ ہے ،ْ ان لوگوں نے فیصلہ تسلیم نہیں کیا ہے ،ْآپ بتائیں فیصلہ تسلیم کیا ہے یا نہیں کیا جس پر عوام نے نا منظور کے نعرے لگائے ۔انہوںنے کہا کہ نوازشریف گھر میں بیٹھنے والا نہیں ہے یہ عوام کے ساتھ جیئے گا ،ْ قوم کے باسیوں کے ساتھ جیئے گا ۔ہم ایک عزت دار قوم بننا چاہتے ہیں ،ْ ہم سے پیچھے رہنی والی قومیں بہت آگے چلی گئی ہیں ،ْدنیا میں مقام بنایا ہے ،ْبد قسمتی سے پاکستان کوئی مقام نہیں بنا سکا یہ افسوس کی بات ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کا مقام بن رہا تھا آج پھر راستے سے ختم کر دیا گیا ،ْ کیا قوم ایسے ہتھکنڈوں کو معاف کریگی آپ ووٹ دیتے ہیں اور دوسرے اس کو اٹھا کر باہر پھینک دیتے ہیں ،ْاس ووٹ کی پرچی کو پھینک دیتے ہیں ،ْ پائوں تلے رونڈتے ہیں ،ْ کیا آپ یہ ہزیمت بر داشت کروگے ،ْ جس پر عوام نے نہیں کا جواب دیا ۔ نوازشریف نے کہاکہ پاکستان کو آگے بڑھانا آپ کی بھی ذمہ داری ہے میری بھی ذمہ داری ہے ،ْ ووٹ کا احترام ہوگا تو آپ کو حقو ق ملیں گے ،ْ انصاف قائم ہوگا ،ْ ظلم ختم ہوگا ،ْ ترقی عروج پر جائیگی ۔

انہوںنے کہاکہ سی پیک شروع کیا ہے ،ْسی پیک ایک مثالی اور تاریخی کام ہے ،ْلوگوں کو روز گار مل رہا ہے ،ْملک کی تعمیر ہورہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ جو فیصلہ آیا ہے اس طرح کے فیصلے پاکستان کو پچاس سال پیچھے کر دیتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ میں آپ کے پاس اپنے آپ کو بحال کر نے کیلئے نہیں آیا میں پاکستان کیلئے آیا ہوں ،ْ پاکستان کی عزت اور وقار بحال کر انے کیلئے آیا ہوں ،ْ کیا آپ کو پاکستان کی عزت بحال کرانا ہے کیا پاکستان کے وقار کو بحال کر انا ہے ،ْجس پر شرکاء نے ہاں میں جواب دیا ۔

انہوںنے کہاکہ جب عزت اور وقار بحال ہوگی تو آپ کے بچوں کی عزت بحال ہوگی ،ْ آپ کے بچوں کی عزت اور حرمت بحال ہوگی ،ْ بچوں کوبا عزت رروز گار ملے گا ۔نوازشریف نے کہاکہ میرا دل نوجوانوں کیساتھ دھڑکتا ہے اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک نو جوانوں کو با عزت روز گار نہیں ملتا ۔آپ کو ملک کی عزت کیلئے جگانے آیا ہوں ،ْ آپ کے مستقبل کیلئے جگانے آیا ہوں ،ْ آپ کے بچوں کے مستقل کیلئے جگانے آیاہوں ،ْآئو ملکر پاکستان کو بدل دیں ۔

ایک نئی تاریخ رقم کریں ،ْ ہم نے یہ تاریخ رقم کرنی ہے ،ْاب یہ مذاق ہمیشہ کیلئے ختم کرینگے ۔انہوںنے کہاکہ گوجرانوالہ پر بڑا فخر اور مان ہے آپ نواز شریف کو مایوس نہیں کرینگے ،ْ آپ انشاء اللہ پاکستان کی تقدیر بدلوگے ،ْ اللہ کے فضل وکرم سے بدلو گے ،ْ اس تقدیر کو بدلنے کیلئے نوازشریف آپ کیساتھ ہے ،ْ آپ اپنے دل سے عہدکریں کہ انشاء اللہ پاکستان کی تقدیر بدلیں گے ،ْ اب یہ توہین مزید بر داشت نہیں کرینگے ۔

انہوںنے کہاکہ میں پروگرام دونگا کیا آپ اس پر چلیں گے ،ْ آپ میرا ساتھ دیں گے ،ْ جس پر شرکاء نے ہاں میں جواب دیا ۔ نوازشریف نے سامنے کھڑے بچوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ ان بچوں اور نو جوانوں کیلئے ساتھ دیں گے یہ امید بھڑی نظروں سے کب سے دیکھ رہے ہیں ،ْان کی آنکھوں میں چمک دیکھ رہا ہوں ،ْ ان کوئی مستقبل ہے یا نہیں ،ْ ان کی بھی امیدیں ہیں ،ْ ان کے ماں باپ بھی دیکھ رہے ہیں کہ ہمارے بچے اچھے شہری بن جائیں ،ْ با عزت شہری بن جائیں ،ْ ان کی آنکھوں میں امید کی کرن دیکھ رہے ہیں آپ گھبرائیں نہیں ،ْ پاکستان چند مخصوص لوگوں کا ملک نہیں ہے یہ آپ لوگوں کا ملک ہے ،ْ یہ نوازشریف کا ملک ہے ،ْ ہم اس ملک کو سنواریں گے ،ْ سجائیں گے ،ْ ہم ملک کو چار چاند لگائیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ نوازشریف آپ پر قربان ہے ،ْآپ کے بچوں ،ْ بزرگوں اور بہنوں پر قربان ہے ،ْانشا ء اللہ جب تک پاکستان کو اصلی پاکستان نہیں بنا دیتے ہیں میں چین سے نہیں بیٹھوں گا اور نہ آپ کو بیٹھنے دونگا کیا آپ کو یہ منظور ہے جس کے جواب شرکاء نے کہا منظور ہے ۔نوازشریف نے کہاکہ میں آپ سے اپنا وعدہ وفا کرونگا ،ْآپ میرے ساتھ وعدہ وفا کر نا ۔انہوںنے کہاکہ ہم دونوں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالکر پاکستان کی تقدیر سنواریں گے ۔ نوازشریف نے کہاکہ آپ سے وہ عدہ نبھائیں گے ،ْآپ نے میرا مان بڑھایا میں بھی کبھی آپ کے مان کو ٹھیس نہیں پہنچائونگا ۔