فیصل آباد میں جعلی نکاح نامہ تیار کرنے والا نکاح خواں گرفتار

جمعہ 11 اگست 2017 22:56

فیصل آباد میں جعلی نکاح نامہ تیار کرنے والا نکاح خواں گرفتار
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء)ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر اینٹی کرپشن کی ٹیم نے چھاپہ مار کر جعلی نکاح نامہ تیار کرنے والے نکاح خواں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک نمبر555تحصیل تاندلیانوالہ کی رہائشی خاتون سکینہ بی بی نے نکاح خواں ملزم مظہر اقبال سکنہ چک نمبر 400گ ب تاندلیانوالہ کے خلاف جعلی نکاح نامہ تیار کرنے کی شکایت سے متعلق درخواست دی تھی جس پر کارروائی کے دوران ملزم کے خلاف جوڈیشنل ایکشن کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعد ریجنل انسپکٹر اینٹی کرپشن ضیغم خلیل نے چھاپہ مار کرملزم کوگرفتارکرلیا ۔ملزم کے خلاف جعلسازی کے الزام میں تھانہ ماموں کانجن میں بھی مقدمہ نمبر478/14درج ہے ۔