نوازشریف کی ریلی کی زد میں آکر بچے کی ہلاکت، پولیس والوں نے پرچہ بھی اپنی مرضی کا کاٹا

جمعہ 11 اگست 2017 23:04

نوازشریف کی ریلی کی زد میں آکر بچے کی ہلاکت، پولیس والوں نے پرچہ بھی ..
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست2017ء) نجی ٹی وی چینل کے مطابق نوازشریف کی ریلی میں گاڑی تلے کچلے جانے والا بچے کے لواحقین جب اپنے بچے کی ہلاکت کے خلاف تھانے میں پرچہ کٹوانے گئے تو پولیس والوں نے پرچہ بھی اپنی مرضی کا کاٹا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل پر چلنے والے ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکت اہے کہ جاں بحق ہونے والے بچے کا چچا تھانے میں دی جانیوالی درخواست میں گاڑی کا نمبر بتارہاہے جبکہ پولیس والا اسکے چچا کو کہہ رہاہے کہ گاڑی کا نمبر مت بتاؤ بس ماڈل بتادو۔

تاہم بحث کرنے پر پولیس والوں نے 12سالہ بچہ کے لواحقین سے زبردستی پرچے میں گاڑی کا نمبر نہ لکھوا کر پرچہ کاٹ دیا گیا۔ مزید یہ کہ پولیس والوں کی جانب سے کاٹے گئے پرچے میں نامعلوم ٹرک ڈرائیور کو نامزد کردیاگیا۔ حامد کے چچا کس طرح تھانے میں پولیس والوں کی باتوں کا جواب دے رہیں ہیں آپ بھی ملاحظہ کجیئے۔

متعلقہ عنوان :