اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے محکمہ تعلیم وخواندگی اور سکھرآئی بی اے یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ پر دستخط

جمعہ 11 اگست 2017 23:30

سکھر۔ 11اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) محکمہ تعلیم سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے میرٹ کے سلسلہ میں محکمہ تعلیم و خواندگی ا ور سکھرآئی بی اے یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ پر دستخط کرنے ہو گئے ، معاہدے کے تحت سکھر آئی بی اے رواںسال 2017-18 کیلئے محکمہ تعلیم کی بھرتیوں کیلئے تحریری ٹیسٹ منعقد کرے گا ۔

(جاری ہے)

محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی نے جبکہ آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کی طرف سے یونیورسٹی کے رجسٹرار زاہد حسین کھند نے دستخط کیے ۔

متعلقہ عنوان :