رتو ڈیرو مین بائی پاس پر حادثہ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

جمعہ 11 اگست 2017 23:30

لاڑکانہ ۔ 11اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) لاڑکانہ کے قریب رتوڈیرو مین بائی پاس پر ٹرک اور ٹریکٹر کے حادثے میں ٹریکٹر ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

حادثے میں گاؤں خیرو دیرو کا رہائشی ٹریکٹر ڈرائیور گلزار ہلیو اور کلینر عبدالستار زخمی ہوئے جنہیں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا ٹریکٹر ڈرائیور گلزار علی ہلیو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ کلینر عبدالستار کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :