رات کے اندھیرے میں جلسی کرنیوالے عوام کی محبت کیاجانیں ،ْ مریم اور نگزیب

ہفتہ 12 اگست 2017 14:06

رات کے اندھیرے میں جلسی کرنیوالے عوام کی محبت کیاجانیں ،ْ مریم اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں جلسی کرنیوالے عوام کی محبت کیاجانیں عمران خان کیساتھ نواز شریف کی ریلی کے بعد ہمدردی ہی کی جاسکتی ہے ،ْ بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کیلئے خدمات سب کے سامنے ہیں ،ْامید ہے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پیپلز پارٹی پیچھے نہیں ہٹے گی ،ْوزیراعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم کے وژن کو لے کر آگے جارہے ہیں ،ْ آزادی ٹرین ملک کے ہر بڑے سٹیشن پر رکے گی ،ْ عوام آزادی ٹرین کے ذریعے ملکی ثقافت دیکھ سکیں گے۔

ہفتہ کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے آزادی ٹرین کا افتتاح کیا ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان ریلوے 2013میں شدید مشکلا ت کی شکار تھی ،ْ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت کرکے ریلوے کو پاؤں پر کھڑا کیا۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب انہوںنے کہاکہ 2014 کی ریلوے اور آج کی ریلوے میں مکمل تبدیلی ہے ،ْآج ریلوے کا منافع چالیس ارب تک اور ٹرینیں وقت پر چل رہی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ 2017میں اب پچاسی فیصد ٹرینیں وقت پر روانہ ہوتی ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ 2013میں پندرہ سے بیس فیصد ٹرینیں وقت پر چلتی تھی ،ْریلوے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے پر بھی کام شروع کیا جارہا ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان کی 70ویں سالگرہ پر آزادی ٹرین پاکستانی ثقافت کی عکاس ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کا ماڈل ازادی ٹرین میں بھی رکھا گیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ قائد اعظم نے یہ ملک عوام کے حقوق کے تحفظ اور آزادی کیلئے بنایا تھا وزیر مملکت نے کہاکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم کے وژن کو لے کر آگے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 2013میں دیوالیہ ہونے کے قریب ملک آج مستحکم معیشت کا حامل ہے ،ْپاکستان کی 70سال کی تاریخ میں میڈیا کی قربانیاں بھی قابل تحسین ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ آزادی ٹرین ملک کے ہر بڑے سٹیشن پر رکے گی ،ْ آزادی ٹرین مین ملک کی ثقافت کو بھرانداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ تمام ریلوے سٹیشنوں پر آزادی ٹرین کی آمد اور روانگی کا شیڈول آویزاں ہے ۔انہوںنے کہاکہ آئین کے اہم حصوں کو تعلیمی نصاب میں بھی شامل کیا جا رہا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ پہلی بار ریلوے بجٹ میں انجنوں کی مرمت کیلئے بھی رقم مختص کی گئی ہے ،ْ انہوںنے کہاکہ عوام کی سہولت کے لئے 4ہزار ہارس پاورکیانجن خریدے گئے ہیں ،ْانجنوں کی دیکھ بھال کیلئے بجٹ مختص کیا گیا ہے انہوںنے کہاکہ محمد نواز شریف آج بھرپور عوامی پذیرائی کیساتھ واپس اپنے گھر جارہے ہیں انہوںنے کہاکہ محمد نوازشریف کو گھرواپسی کے سفر میں عوام کی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ عوام آزادی ٹرین کے ذریعے ملکی ثقافت دیکھ سکیں گے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان کے شہریوں کے حقو ق کی آئین ترجمانی کرتا ہے ،ْہر پاکستانی کو ملک کا آئین پڑھنا چاہئے۔وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان میں پارلیمان کا مقصد قانون سازی اور خودمختاری ہے انہوںنے کہاکہ بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کیلئے خدمات سب کے سامنے ہیں ،ْامید ہے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پیپلز پارٹی پیچھے نہیں ہٹے گی۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ گزشتہ تین دن سے دیکھ رہے ہیں کہ قائد کیا ہوتا ہے اور ان سے محبت کیا ہوتی ہے۔وزیر مملکت نے کہاکہ دوسری جماعتوں سے مل کر تما م ایسے اقدامات کرینگے جن سے جمہوریت مستحکم ہو انہوںنے کہاکہ پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ عوام کی قائد سے محبت کیا ہوتی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ نواز شریف کیلئے عوام کی پذیرائی دیکھ کر عمران کی ذہنی کیفیت کا اندازہ لگا سکتی ہوں انہوںنے کہاکہ عمران خان کو واپسی کی تیاری کرنی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے ساتھ نواز شریف کی ریلی کے بعد ہمدردی ہی کی جاسکتی ہے ،ْدن کی روشنی میں عوام کا جو سمندر دیکھ کر عمران خان اب ایسے ہی جواب دیں گے۔